SPERM | DEFINITION, FUNCTION, LIFE CYCLE, & FACTS
What
is male sperm? Its structure, texture. How much should a man's sperm count?
What is male sperm disease?
سیمن
رپورٹ ہمیں مادہ منویہ یعنی کے متعلق بتاتا ہے۔ semen
سیمن
دو حصوں پر مشتمل ہوتا ہے، ایک سپرم یعنی کہ وہ خلیے جو اولاد پیدا کرنے کے
جراثومے ہوتے ہیں اور دوسرا سمین کا مائع حصہ جس میں سپرم کی غذا اور سپرم کے لیے
ضروری رطوبتیں شامل ہوتی ہیں، جو مختلف گلینڈز سے خارج ہوتی ہیں۔
ایک
عام سمین رپورٹ ہمیں درجہ ذیل چیزیں بتاتی ہے۔
منی_کی_مقدار
"semen
volume"
سیمن
رپورٹ میں اپکو لکھا ہوا مل جائے گا ، اس سے
"منی کی مقدار" مراد ہوتی ہے۔
منی کی مقدار مختلف کیسز میں مختلف ہوسکتی ہے۔ یہ مقدار 1 ملی میٹر سے لے
کر 10 ملی لیٹر تک دیکھی گئی ہے۔ منی کی نارمل اور اوسط مقدار تقریباً 1.5 ملی لیٹر
سے لے کر 5 ملی لیٹر تک ہوتی ہے۔ اس کے علاؤہ منی کی مقدار اس بات پر بھی منحصر ہے
کہ کتنی دیر بعد منی خارج کی گئی، اگر اپ کوئی بہت کم وقفے کے بعد منی خارج کرے گا
تو اس کا semen volume کم
ہوگا۔
عالمی
ادارہ صحت کے مطابق منی کی صحت مند مقدار 1.5 ملی لیٹر سے 7.6 ملی لیٹر تک ہوتی
ہے۔
سپرم_کی_مقدار
جیسا
کہ اوپر بیان کیا کہ منی یعنی کہ سمین سپرم اور کچھ ضروری رطوبتوں کا مکسچر ہوتا
ہے، سیمن رپورٹ میں موجود سے مراد ہے کہ منی میں سپرم یعنی
جراثوموں کی تعداد کتنی ہے۔"sperm quantity"
اوسط
مقدار کی بات کریں تو یہ 50 ملین سے 120 ملین فی ملی لیٹر ہوتا ہے۔ بغض جگہ پر یہ
تعداد 40 ملین سے 250 ملین تک بھی درج ہے۔ البتہ نارمل سے کم کا مطلب کوئی خاص
مسلہ نہیں ہے۔ 15 ملین فی ملی لیٹر تک یہ مقدار محفوظ مانی جاتی ہے، اس سے کم سپرم
کی کمی کی نشان دہی مانی جاتی ہے۔
(یعنی sperm concentration)
اگر
عالمی ادارہ صحت کی رائے دیکھیں تو اس کے مطابق منی کے فی ملی لیٹر میں
پندرہ ملین سے 259 میلین
ہوتی ہے۔ جبکہ ایک بار خارج کی گئی منی میں سپرم کی تعداد 39 ملین سے 928 ملین تک
ہوسکتی ہے۔
سپرم_کی_ساخت
(sperm morphology)
ایک
سپرم بنیادی طور پر تین حصوں پر مشتمل ہوتا ہے۔
سر (head)
درمیان
والا حصہ (midsection)
دم (tail)
ان
تینوں حصوں میں کوئی خرابی ، سپرم کی بیضے سے ملاپ کرنے اور اگلی نسل پیدا کرنے کی
قابلیت کو کم /ختم کرتی ہے۔ اسی منی میں موجود کچھ ایسے سپرم بھی ہوتے ہیں جو ابھی
پوری طرح سے میچور/ تیار نہیں ہوئے ہوتے ، ایسے سپرم بھی بیضے سے ملاپ کے قابل نہیں
ہوتے۔ اس لیے منی میں نارمل شیپ (ساخت) والے سپرم کا ہونا ضروری ہے۔
"عالمی ادارہ صحت کے مطابق نارمل سپرم کی تعداد اگر 4 فیصد سے
48 فیصد تک ہو تو محفوظ اور اولاد پیدا کرنے کے قابل مانی جاتی ہے۔
"
(sperm
viability یا vitality)
زندہ_سپرم
سپرم سے مراد ہے کہ سیمن میں زندہ سپرم کی تعداد کتنی
ہے۔ viability
عالمی
ادارہ صحت کے مطابق ایک بار میں خارج ہونے والی منی میں جتنے سپرم ہوتے ہیں ان میں
سے کم از کم 50 فیصد زندہ ہونے چاہئیں۔
(sperm motility)
سپرم_کی_حرکت
عالمی
ادارہ صحت کے مطابق نارمل سپرم ایک صحت مند سپرم تیز حرکت کرتا ہے، اور یہ ضروری
بھی ہے کیونکہ سپرم کو مادہ کے تولیدی نظام میں سفر کرنا ہوتا ہے۔ اگر سپرم کی
حرکت کم /سست ہوگی تو سپرم بیضے تک سفر نہیں کر پائے
چالیس
سے 81 فیصد ہوتی ہے۔ progressive motility یعنی کہ آگے کی طرف سفر کرنے والے سپرم کی تعداد 32 سے 75 فیصد تک ہوتی
ہے۔
فروکٹوز_کی_مقدار
فروکٹوز
سپرم کی خوراک ہے۔
عالمی
ادارہ صحت کے مطابق اس کی مقدار 13 umol یا اس سے زیادہ
ہونی چاہیے
سیمن_کی_پی_ایچ
عالمی
ادارہ صحت کے مطابق سیمن کی نارمل پی ایچ 7.2 سے 8 تک ہوتی ہے۔
پس_سیلز_اور_دوسرے_سیلز
پس
سیلز سے مراد وہ سفید خلیے ہیں جو کہ اینفیکشن کی صورت میں منی میں شامل ہوتے ہیں۔
یہ اینفیکشن ان راستوں میں ہوسکتی ہے جن سے منی گزر کر آتی ہے۔ ایک بلکل صحت مند
منی میں کوئی پس سیل نہیں ہونا چاہیے، البتہ تھوڑی سی مقدار میں پس سیلز کوئی خطرے
کی بات نہیں۔
کچھ
لیبارٹریز میں پس سیلز کے علاؤہ جو سیلز منی میں شامل ہوتے ہیں جیسا کہ
endothelial cells جو کہ ان نالیوں کی دیواروں سے ٹوٹ کر
آتے ہیں جن سے منی گزر کر آتی ہے ان کو بھی پس سیل سمجھ لیا جاتا ہے۔ البتہ ایک
اچھی لیبارٹری اپکو ہر قسم کے سیلز کو الگ الگ کر کے بتائے گی۔
عالمی
ادارہ صحت کے مطابق سپرم کے علاؤہ منی میں موجود ان سب سیلز کی نارمل تعداد 1 ملین
فی ملی لیٹر سے کم محفوظ سمجھی جاتی ہے۔
__________
سیمن
رپورٹ ہمیں مادہ منویہ کے متعلق بنیادی معلومات فراہم کرتی ہے۔
لیکن
یہ کسی کے اولاد پیدا کرنے کے قابل نہ ہونے کا سرٹیفیکیٹ ہرگز نہیں۔ بعض اوقات اگر
رزلٹ نارمل یا حد سے کچھ کم آتا ہے تب بھی اس بات کے امکانات موجود ہوتے ہیں کہ مریض
صاحب اولاد بن سکتا ہے۔ اس کے علاؤہ علاج سے رزلٹس کو بہتر کیا جاتا ہے۔
No comments:
Post a Comment