Habib ibn Zayd al-Ansari - Gul G Computer

For Motivations,Information, Knowledge, Tips & Trick,Solution, and Small Business idea.

test

Friday, December 13, 2019

Habib ibn Zayd al-Ansari

الصلوۃ والسلام علیک یا سیدی یا رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ واصحابہ وسلم

حضرت حبیب بن زید انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ
فضائل و محاصل
Hazrat Habib Ibn Zaid , Al-Ansari | Hazrat Habib Ibn Zayed RZ

حضرت حبیب بن زید انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ  ، حضور پر نو ر صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ واصحابہ وسلم  کے جلیل القدر صحابی ہیں۔ آپ ایک ایسے گھر میں پیدا ہوئے۔ جسکے گوشےگوشے میں ایمان کی شمع روشن تھی۔ اوروہ سارا کا سارا گھر حضور پر نو ر صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ واصحابہ وسلم  پر فدا ہونے والے عاشقان مصطفی  کا گھر تھا۔ حضرت حبیب بن زید انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے والد کا نام زید بن عاصم ہے۔ جو مدینہ طیبہ میں مسلمانوں کی صف اول میں شامل تھے۔ اور اس طرح ان خوش نصیبوں میں آپ کا شمار ہوتا ہے۔ جنہوں نے بیعت العقبہ کے موقع پر حاضر ہو کر حضور  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دست اقدس پر اسلام قبول کیا ۔ ان کےساتھ ان کی وجہ اور ان کے دونوں بیٹے بھی شامل تھے۔ حضرت حبیب کی والدہ کا نام ام عمارہ رضی  اللہ تعالیٰ عنہا ہے۔ جن کونسیبتہ المازنیہ کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے ۔ اور یہ وہ پلی خاتون تھیں جہنوں نے اللہ کے دین کے دفاع کے لیےہتھیار اٹھائے ۔ اور حضور  صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی عزت کا دفا ع کرنے کے لیے جد وجہد کی ۔ آپ کے بھائی کا نام حضرت عبد اللہ بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہے۔ یہ وہ خوش نصیب صحابی ہیں جنہوں نے غزوہ اُ حد کے موقع پر حضور صلی اللہ علیہ والہ واصحابہ وسلم کے دفا کے لیے اپنا سینہ اور اپنا گلا پیش کیا اور سرکار صلی اللہ علیہ والہ واصحابہ وسلم کے دفا ع کے لیے قربانیاں دیں۔
اس پورے خاندان کے بارے میں آقا دو جہاں صلی اللہ علیہ والہ واصحابہ وسلم نے یہ دعائیہ کلمات ارشاد فرمائے:۔

بار ک اللہ علیکم من اھل البیت رحمکم اللہ من اھل البیت :۔

جب ستر افراد مکہ آئے اور حضور پر نور صلی اللہ علیہ والہ واصحابہ وسلم کےد ست اقدس پر بیعت کی تو آپ بھی اس قافلہ عشق مستی میں شامل تھے۔ اور آپ مکہ پاک میں حاضر ہوئے اور رات کی تاریکی میں اپنا چھوٹا سا ہاتھ حضور صلی اللہ علی والہ واصحابہ وسلم کی طرف بڑھایا اور بیعت عقبہ میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وآصحابہ وسلم کے ہاتھوں پر بیعت کر کے خو ش نصیب صحابہ بھی شامل ہو گئے۔ اس دن سے حضور صلی اللہ علیہ آ لہ وسلم کی ذات ان کے لیے ان کے ماں بات  سے زیادہ محبوب بن گئی ۔ اور اسلام ان کے سینے میں ایک عظیم دولت بن کر راج کر نے لگا۔ آپ بدر کے معرکہ میں شریک نہ ہو سکے۔ کیونکہ اس وقت  عمر چھوٹی تھی ۔لیکن جوں ہی تلوار اٹھانے کے قابل ہوئے تو تمام غزوات میں حضور پر نور صلی اللہ علیہ وآلہ وآصحابہ وسلم کے شانہ بشانہ شریک رہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ و آصحابہ وسلم کی قیادت میں قربانی اور بہادری کے جو ہر دکھاتے رہے لیکن ان کی ساری بہادری اور ساری قربانیاں اس ایک واقعہ پر قربان جس نے انہیں قیامت تک کے لیے تاریخ کے صفحات پر امر کر دیا اور ان کا نام محافظ ختم نبوت اور حضور پر نور صلی اللہ علیہ وآلہ وآصحابہ وسلم کے نا م پر قربان ہونے والوں میں سر فہرست ہو گیا۔
مسلمہ کذاب کو جنہم واصل کیا ۔
9 ہجری میں جب اسلام قوت و شوکت حاصل کر رہا تھا اور دن بدن جو ق در جوق لوگ اسلام میں داخل ہو رہے تھے۔ پورے عرب سے وفد آتے ۔ اور حضور سید عالم حضور پر نور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وآصحابہ وسلم  کےد ست حق پرست پر بیع ت کرتے انہی دنوں میں  بنی حنیفہ کا ایک وفد اسلام قبول کرنے کے لیے نجد میں بالائی علاقوں سے مدینہ پہنچا اس وفد  کے لوگوں نے اپنی سواریاں ایک جگہ پر بٹھائیں ۔ اور خود حضور سرور عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وآصحابہ وسلم کی بار گاہ میں حاضر ہو گئے اور ایک شخص کو سواریوں کے پاس نگرانی کے لیے چھوڑ گئے۔ قافلے والون نے اسلام قبول کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وآصحابہ وسلم نے ان کی مہمان نوازی فرمائی اور ان کو تحفے عطا فرمائےا ور اس شخص کے لیے بھی تحفے عطا فرمائے ۔ جو پیچھے سواریوں کے پاس رہ گیا اور جس کا نام مسیلمہ تھا۔ جو نہی یہ وفد حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بار گاہ سے تحائف اور کرم نوازیاں سمیٹ کر اپنے گھر پر واپس پہنچا تو مسیلمہ بن حبیب مر تد ہو گیا ۔ اور لوگوں میں کھڑا ہو کر کہنے لگا میں بھی اللہ کا نبی ہوں جس طرح کہ محمد بن عبد اللہ ( صلی اللہ علیہ وآلہ وآصحابہ وسلم ) قریش کی طرف بھیجے گئے ۔ میں نبی حنیفہ کی طرف رسول بنا کر بھیجا گیا ہوں تو اس قوم کےبہت سارے لوگ اس کے ارد گرد جمع ہو گئے نعے لگانے لگے اور قبائلہ عصبیت کا شکار ہر اسے نبی مان بیٹھےحتی کہ وہ جانتے تھے کہ یہ جھوٹا ہے وہ کہا کرتے تھے کہ ہم اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وآصحابہ وسلم اللہ کے سچے رسول ہیں اور مسیلمہ کذاب ہے لیکن ربیعہ کا کذاب مضر کے صادق اور امین سے زیادہ ہمیں محبوب ہے۔ ( نعوذ باللہ  من ذالک ) پھر جب مسیلمہ کی طاقت بڑھتی چلی گئی تو اس نے حضور پر نور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وآصحابہ وسلم  کی طر ف خط لکھا جس میں اس نےلکھا ۔ یہ خط مسیلمہ جو اللہ کا ذکر رسول ہے۔ اس کی طرف سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وآصحابہ وسلم کے نام ہے آپ پر سلام ہو۔ اما بعد ! مجھے آپ کے ساتھ نبوت میں شریک کر دیا گیا ہے۔آ دھی زمین میرے لئے ہے آدھی آپ کے لیے ہے۔ یہ خط دو بندے لے کر حضورسید عالم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی بار گاہ میں پہنچے ۔ جب یہ خط آپ کوپڑھ کر سنایا گیا تو آپ نے ان دونوں سے فرمایا کہ تم دونوں کیا کہتے ہو اور ہو کہنے لگے ہم بھی وہی کہتے ہیں جیسا مسیلمہ کہتا ہے تو آپ نے فرمایا مجھے اللہ کی عزت کی قسم ! اگر تم سفیر نہ ہوتے تو میں تمہاری گردنین اڑا دیتا ۔ پھر آپ نے اسی خط کے جواب میں مسیلمہ کو جواب لکھا ۔
مسیلمہ کذاب کو لکھا گیا خط
بسم اللہ الرحمن الرحیم
یہ خط محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وآصحابہ وسلم کی طرف سے مسیلمہ کذاب کی طرف ہے سلام ہو ۔ اس پر جس نے ہدایت کو قبول کیا ۔ اما بعد ! بے شک یہ زمین اللہ کی ہے اور اللہ جسے چاہتا ہے اپنے بندوںمیں سے زمین کی وراثت عطا فرماتا ہے۔ اور اچھا انجام تقویٰ اختیار کرنے والوں کا ہے۔ اور یہ خط آپ نے ان دونوں بندوں کے ساتھ واپس بھیج دیا لیکن اس خط کے بعد مسیلمہ کذاب کا شر بڑھتا چلا گیا اور اس کا فساد پھیلتا گیا اور اس نے ایک بار پھر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وآ صحابہ وسلم  کی طرف ایک اور خط لکھا جس میں حضو ر صلی اللہ علیہ وآلہ وآصحابہ وسلم  کو دھمکیاں دینے لگا  ( معاذ اللہ ) تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وآصحابہ وسلم نے اس کے اس خط کا جواب دینے کے لیے اپنے غلاموں میں سے ایک غلام کو منتخب فرمایا جن کا نام ہمارے ممدوح صحابی حبیب ابن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہے اس وقت حضرت حبیب ابن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہا مکمل جوان تھے ۔ اور ایمان ان کے پورے وجود میں سرایت کر چکا تھا۔ آپ نے حضور پر نور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وآصحابہ وسلم کا خط اور حکم کے مطابق کسی بھی خطرے افور خوف کی پروا کیے بغیر تیز رفتار سواری پر بیٹھے اور بنی حنیفہ کے قبیلے میں چلے گئے اور مسیلمہ کے ہاتھ میں جا کے وہ خط دےدیا جو نہی مسیلمہ کے ہاتھ میں پڑھا وہ غصے سے آ گ بگولہ ہو گیا اور برائی لعنت اس کےچہرے پر ٹپکنے لگی اور اس نے حضرت حبیب  ابن زید رضی اللہ عنہا کو قید کرنے کا حکم دے دیا اور کہنے لگا کہ کل چاشت کے وقت ان کو میرے دربار میں لایا جائے جب اگلا دن ہوا تو حضرت حبیب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو زنجیروں میں جکڑ کے مسیلمہ کے سامنے لایا گیا اور اس کے ارد گرد اس کے سارے ماننے والے یہ تماشا دیکھنے کے لیے جمع ہو گئے عوام الناس کا انبوہ کثیر تھا۔ حضرت حبیب رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس پورے مجمع کے سامنے زنجیروں میں جکڑے کھڑے تھے۔ لیکن ان کا سر بلند تھا اور ان کے چہرے پر عشق رسالت مآب صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وآصحابہ وسلم کی چمک تھی۔ مسیلمہ کذان ان کی طرف متوجہ ہو ا اور کہنے لگا کہ کیا تم اس بات کی گواہی دیتے ہو کہ محمد اللہ کے رسول ہین آپ نے فرمایا ہاں ! میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وآصحابہ وسلم اللہ کے رسول ہیں تو وہ غصے میں بھڑک کر بولا تو اس بات کی گواہی دیتا ہےکہ میں بھی اللہ کا رسول ہوں تو حضرت حبیب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مذاق اڑاتے ہوئے فورا جواب دیا ! میرے کان بند ہیں اور مجھے تیری آ واز سنائی نہیں دے رہی ۔ وہ غصے میں کانپے لگا اور اس نے جلاد سے کہا تلوار سے ان کے جسم کا ایک ایک ٹکڑا کاٹ لو جلاد آ گے بڑھا اور اس نے حضرت حبیب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے جس سے ایک ٹکڑا کاٹ لیا آپ کے جسم کا ایک لوتھڑا زمین پر گر کر تڑپنے لگا لیکن آ پ اپنی جگہ سے ٹس سے مس نہ ہوئے۔ مسیلمہ نے پھر سوال کیا کیا تو گواہی دیتا کہ محمد اللہ کے رسول ہیں آپ نے فرمایا ہاں مین گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وآصحابہ وسلم اللہ کے سچے رسول ہیں۔ اس نے کہا کیا تو گواہی دیتا کہ مین بھی اللہ کا رسول ہوں۔ آپ نے فرمایا  میں تجھے کہہ چکا ہوں کہ تیری آواز سننےسے میرے کان بہرے ہو چکے ہیں۔ پھر اس نے حکم دیا کہ اس کے جسم سے ایک اور ٹکڑا کاٹ لیا جائے یوں ان کے جسم سے ٹکڑے کٹ کٹ کر زمین میں گرنے لگے لیکن وہ صبر استقامت کا پہاڑ بن کر اپنی جگہ پر کھڑے رہے اور حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وآصحابہ وسلم  کی نبوت کی گواہی پیش کرتے رہے اور اسی اثناء میں ان کی روح پرواز کر گئی اور وہ اپنے پیارے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وآصحابہ وسلم کے عشق میں قربان ہو کر اللہ کی بارہ میں حاضر ہو گئے۔
حضرت حبیب بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے وصال کے بعد شہادت کی خبر جب ان کےی والدہ ماجدہ سید ہ ام عمارہ نسیبتہ المازنیتہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا تک پہنچی تو انہوں نے صرف اتنا کہا اسی دن کی خاطر میں نے اپنے بچے کو جوان کیا تھا اور میں اپنے بچے کے ثواب کی توقع اپنے رب سے رکھتی ہوں ۔ اس نے بچپن میں حضور امام الانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وآصحابہ وسلم کے ہاتھ میں بیعت کی تھی ۔ اور حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وآصحابہ وسلم سے کیا ہوا وعدہ آج اس نے پورا کر دیا اور اگر اللہ نے مجھے موقع دیا تو مسیلمہ کو یوں قتل کروں گی کہ اس کی بیٹیاں مسیلمہ کی لاش کے اوپر کھڑہ ہو کر بین کرتی رہیں گیں۔
کچھ دن گزرے کہ غاز یہ اُحد حضرت سید اُ م عمارہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی وہ خواہش پوری ہو گئی ۔ امیر المئو منین ، خلیفتہ المسلمین حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حکم دیا کہ لشکر تیار کیا جائے ، مسلمانوں کا ایک لشکر مسیلمہ کذاب سے جنگ کرنے کے لیے گیا تو اس لشکر میں ان کی والدہ اور ان کے بیٹے عبد اللہ بھی شامل ہو گئے ۔ یمامہ کے اس میدان میں جب جنگ اپنے زوروں پر تھی تو ایک شیرنی کی طرح مسلمانوں کی صفوں کو چاک کرتے ہوئے حضرت اُ م عمارہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا آ گے بڑھیں اور وہ پکار رہی تھی اللہ کا دشمن کہا ہے؟
حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وآصحابہ وسلم  کا گستاخ کہاں ہے ؟ جب وہ مسیلمہ کذاب تک پہنچی تو وہ مسلمانوں کی تلواروں سے کٹا پٹھا زمیں پر تڑپ رہا تھا مسلمانوں کی تلواریں اس پر ٹوٹ پڑی تھی  اور وہ ٹکڑے ٹکڑے ہو چکا تھا۔ اس وقت حضرت نسیبہ المازنیتہ خوش ہو گئیں ان کی آنکھیں ٹھنڈی ہو گئیں اور انہوں نے اللہ کا شکر ادا کیاکہ آج تک ان کے بیٹے کا انتقام لیا جا چکا تھا۔ اللہ کریم حضرت حبیب ابن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی یہ قربانی اپنی بار گاہ میں قبول فرمائے  اور ہم سب کو حضور پر نو ر صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وآصحابہ وسلم کی ناموس کا سپاہی بنائے ۔ آ مین ثم آمین


Habib Ibn Zaid (Al-Ansari)

He Grew up in a home filled with the fragrance of Imam, and in a family where everyone was imbued with the spirit of sacrifice. Habib’s Father, Zaid Ibn Asim ws one of the First Persons in Yathrib to accept Islam and His mother, the celebrated Nasaybah bint Kab Known as Umm Ammarah, was the first woman to bear arms in defense of Islam and in support of the bleassed Prophet. Habib R.Z Still at a tender age, was privileged to go with his mother, father, maternal aunt and brother to Makah with the pioneering group of Seventy five who pledged fealty to the Prophet at Aqabah and played a decisive role in shaping the early history of Islam. At Aqabah, in the darkness of the night the young Habib stretched out his small hand and pledged loyalty to the Prophet . From that day, the Prophet , peace and blessings of God on him, became dearer to Habib than his own mother or father and Islam became more important to him than any care for his personal safety. Habib did not participate in the Battle of Badr because he was too young. Neither did he have the opportunity to take part in the battle of Uhud because he was still considered too young to bear arms. Thereafter, however, he took part  in all the engagement s which the Prophet fought and in all he distinguished himself by his bravery and willingnesss to sacrifice. Although each of these battles had its own importance and was demanding in tis own way, they served to prepare Habib for what was the prove the most terrible encounter of his life, the violence of which is profoundly souldshaking. Let us follow this awesome story from the beginning  by the ninth year after the Hijrah, Islam had spread widely and had become the dominant force in the Arabian peninsula. Delegations of tribes from all over the land converged on Makkah to meet the Mmessenger of God , and announce before him their acceptance of Islam. Among these delegations was one from the highlands of Najd, from the Banu Haneefa . At the outskirts of Makkah,the members of the delegation tethered their mounts and appointed Musaylamah ibn Habib as their spokesman and representative. Musaylamah went to the Prophet And announced his people’s acceptance of Islam
The Prophet welcomed them and threaded them most generously. Each, including Musaylamah, was presented with a gift.
On his return to Najd the ambitious and self seeking Musaylammah recanted and gave up his allegiance to the Prophet. He stood among the peope and proclaimed that a prophet had been sent by God to the Banu Haneefa jus as God had sent Muhammad ibn Abdullah to the Quraysh.
For various reasons and under a variety of Pressure, the banu Hanilab Began to really around him. Most followed him out of tribal loyaltry or asabiyyah. Indeed one member of the tribe declared: “I Testify the Muhammad in indeed truthful and that Musaylamah is indeed an imposter. But the imposter of Rabiah (The Tribal confederation to which the Banu Hanefa belonged) is dearer to me that the genuine and truthful person from Mudar “(The Tribal confederation to which the Quraysh belonged)”
Before long, the number of Musaylammah’s followers increased and he felf powerful, powerful enough to write the following letter to the Prophet , “From Musaylammah, the messenger of God to Muhammad, the messenger of God . I am prepared to share this mission with your.  Shall have ( control over) half the land and your shall have the other half. But the Quraysh are an aggressive people.”
Musaylammah dispatched two of his men with the letter to the Prophet .  When the letter was read to the Prophet ,  he asked the two men: “and what do your yourselves say about this matter” “We affirm what the letter says,” the replied, “By God” said the Prophet, “Were it not for the fact that emissaries are not killed I would have smitten both your necks. “ He then wrote to Musaylammah” In the name of God, the beneficent, the compassionate from Muhammad the messenger of God, to Musaylammah the imposter
whoever follows the guidance. God will bequeath the earth to whosoever of His servants he wishes and the final triumph will be for those are careful of their duty to God “He sent the letter with the two me.
Musalammah’s evil and corrupting influence continued to spread and the Prophet considered it necessary to send another letter him inviting  him to abandon his misguided ways. The Prophet chose Habib Ib Zaid to take this letter to Musaylammah . Habib was by this time in the prime of his youth and firm believer in the truth of Islam with every fibre of his being.
Habib Under took his mission eagerly and proceeded as quickly as he could to he could to the highlands of the NAJD, the territory of the Banu Haneefa He presented the letter to Musaylamah.
Musaylammah was convulsed with bitter rage. His face was terrible to behold. He ordered Habib to be put in chains and to be brought back before him the following day. On the following day, Musaylammah presided over his assembly. On his right and on his left were his senior advisers, there to further his evil cause. The common people were allowed to enter. He then ordered Habib, shackled in his chains, to be brought before him.
Habib stood in the midst of this crowded, hate-filled gathering. He remained upright, dignified and proud like a sturdy spear firmly implanted in the ground, unyielding.
Musaylammah turned to him and asked: “Do you testify the Muhammad is the Messenger of God?” (YES) Habib replied, “I testify that Muhammad is the Messenger of God”
Musaylammah wsa visibly angry. “And do you testify that I am the Messenger of God?” He ws almost insisting, rather than question. “My ears have been blocked against hearing what you claim, “Replied Habib”
Musaylammah’s face changed color, his lips trembled in anger and he shouted to his executioner, “Cut of a piece of his Body”
With sword in hand, the menacing executioner advanced towards Habib and severed one of his limbs. Musaylammah then put the same question to him once more and Habib’s answered were the same. He affiremed his belief in Muhammad as the Messenger of God and at the expense of his life he refused to acknowledge the messengership of any other. Musaylamah the reopen order his henchman to cut off another part of Habib’s Body. This fell to the ground beside the other served limb. The people looked on in amazement at Habib’s composure and steadfastness.
Face with musaylammah’s persistent questioning and the terrible blows of  his henchman, Habib Kept on repeating
“I testify that Muhammad is the messenger of God” Habib could not survive this torture and these inhuman atrocities much longer and he soon passed away. On his pure lips, as his life-blood ebbed away was the name of the blessed Prophet to whom he had pledged loyalty on the night of Aqabah, the name of Muhammad , The Messenger of God. Nes of Habib’s fate reached his mother and her reaction was simply to say: “It was for Such a situation that I prepared him…….He pledged allegiance to the Prophet on the night of Aqabah as a small child and today as an today as an adult he has iven his life for the Prophet . If God were to allow me to get near to Musaylammah, I would certainly make his daughters smite their cheeks and lament over him:”  
They day that she wished for was not long in come. After the death of the Prophet , Abu Bakar declared war on the imposter. With the Muslim army that went out to confront the forces of Musaylammah were Habib’s Mother Nusaybah, and his sone Abdullah ibn zaid . At the battle of Yamamah which ensued, Nusaybah was seen cutting through the ranks of fighting men like a lioness and calling out: “Where is theenemy of God? Show me the enemy of God?” when she eventually reached Musaylammah, he had already perished. She looked at the body of the vain imposter and cruel tyrant and felt serene. Agrave threat to the Muslims had been removed and the death of her beloved son, Habib, had been avenged.
At Habib’s Death, the noble Prophet had commended him and his entire family and had prayed:
“May God bless this household? May God has mercy on this household”


Habib ibn Zayd al-Ansari




Motivations,Information,Knowledge, Tips & Tricks, Solution, Business idea,News,Article,Islamic, Make Money,How to,Urdu/Hindi, top,Successes,SEO,Online Earning

No comments:

Post a Comment