Constable and Lady constable Jobs in Punjab High Way Patrolling Police - Gul G Computer

For Motivations,Information, Knowledge, Tips & Trick,Solution, and Small Business idea.

test

Friday, December 18, 2020

Constable and Lady constable Jobs in Punjab High Way Patrolling Police


Constable and Lady Constable Jobs in 

Punjab High Way Patrolling Police

اشتہار برائے بھرتی کا نسٹیبلان ولیڈی کانسٹیبلان ( پنجاب ہائی وے پٹرول)

پنجاب ہائی وے پٹرول ( پی ایچ پی ) میں تعیناتی کے لیے کانسٹیبلان و لیڈی کانسٹیبلان سکیل نمبر 7 بمع مروجہ الاوئنسز کی خالی آ سامیوں پر بھرتی کیلئے پنجاب کے تمام اضلا ع کے سکونتی امید واران سے مندرجہ ذیل شیڈول کے مطابق مجوزہ فارم پر درخواست مطلوب ہیں۔

امید واران کے  لیے مندرجہ ذیل معیار پر پورا اتر نا ضروری ہے۔

اہلیت برائے سول امید وار

عمر 18 سے 25 سال

قد برائے مرد امید واران

کم از کم 5 فٹ 7 انچ

قدر برائے خواتین امیدواران

کم از کم 5 فٹ 2 انچ

چھاتی

کم از کم 2/1، 34" سے 33" ( صرف مرد امیدواران کیلئے )

سکونت:۔

امیدواران کا متعلقہ اضلاع کا سکونتی( ڈومیسائل ) ہونا اور شناختی کارڈ کا حامل ہونا ضروری ہے۔

تعلیم:۔

ایف اے ، ایف ایس سی ، یا اس کے مساوی

دوڑ

برائے مرد امید واران

1.6 کلو میٹر دوڑ 7 منٹ میں طے کرنا ہو گی

برائے خواتین امید واران

1.6 کلو میٹر دوڑ 10 منٹ میں طے کرنا ہو گی ۔

 

ہدایت برائے سول امید وار

خواہشمند امید واران مجوزہ فارم پنجاب پولیس کی ویب سائیٹ

https://punjabpolice.gov.pk/

سے ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں۔

درخواست فارم معہ تصدیق شدہ فوٹو کاپی اسناد ،ضروری کاغذات اور مبلغ 25 روپے ( فارم فیس ) دفتر ایس ایس پی موٹر ٹرانسپورٹ، پنجاب لاہور میں مورخہ 17 دسمبر 2020 تا 03 جنوری 2021 تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

بھرتی شیڈول کے متعلق معلومات دفتر ایس ایس پی موٹر ٹرانسپورٹ ، پنجاب لاہور سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

امید واران کو قد ، چھاتی ، تعلیم اور عمر وغیرہ میں کوئی رعایت نہ دی جائے گی

سرکاری و نیم سرکاری ملازم اپنا فارم ، درخواست محکمانہ توسط سے جمع کروائیں۔

پندرہ فیصد کوٹہ خواتین کے لیے مختص ہو گا۔

نوٹ:۔

وہ امید واران جو پولیس فیملی کلیم کی بنیادپر اضافی نمبر لینا چاہتے ہیں وہ اپنے کلیم سے متعلقہ تمام کاغذات جیسا کہ پنشن بک ، ریٹائرمنٹ آرڈر کی کاپی وغیرہ اپنی درخواست کے ساتھ منسلک کریں۔

تمام امیدواران کو بیان حلفی جمع کروانا ہو گا کہ وہ کسی قسم کی ایف آئی آر  یا مقدمہ میں نامزد ، ملوث ، مطلوب نہ ہیں۔ غلط بیانِ حلفی جمع کروانے کی صورت میں امید وار کوپولیس میں بھرتی کے لیے تا حیات نا اہل قرار دے دیا جائے گا ۔ا ور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اگر کسی بھی مرحلہ پر ماید وار کی تعلیمی اسناد ، ڈومیسائل ، قومی شناختی کارڈ ، اور میڈیکل سر ٹیفکیٹ کی پڑتال کے دوران یہ کاغذات جعلی یا غیر تصدیق شدہ پائے گئے تو امید وار کی بھرتی منسوخ کر دی جائے گی ۔ اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

صرف وہ امیدواران جسمانی پیمائش کے اہل ہونگے ۔ جن کی درخواست مکمل پائی جائیں گی ۔امیدوار کو انتخاب کے مختلف مراحل میں کیے جانے والے کسی قسم کے اخراجات کی ادائیگی نہ کی جائے گی ۔ جسمانی پیمائش متعلقہ ضلعی پولیس لائن میں منعقد ہو گی ۔

محکمہ کواختیار ہو گا کہ وہ اس اشتہار کو جزوی طور پر تبدیل یا منسوخ کرے۔

المشتھر :۔

ڈی آئی جی ( اسٹیبلشمنٹ  ٹو ) سنٹرل پولیس آ فس لاہور ۔

#Punjab #Punjab_Police #PunjabPolice #Punjab_Police_Jobs #Jobs #Online #OnlineJobs #HighWayPoliceJobs #HighWay #Leady #Leady_Constable #Constable #Photo #Admission #Pakistan #Jobs_In_Pakistan #PakistanJobs #PoliceJobs #JahanzebPhotoState 






Motivations,Information,Knowledge, Tips & Tricks, Solution, Business idea,News,Article,Islamic, Make Money,How to,Urdu/Hindi, top,Successes,SEO,Online Earning

No comments:

Post a Comment