Constable (Driver) Jobs in Punjab Police Special Protection Unit (SPU) - Gul G Computer

For Motivations,Information, Knowledge, Tips & Trick,Solution, and Small Business idea.

test

Friday, December 18, 2020

Constable (Driver) Jobs in Punjab Police Special Protection Unit (SPU)

Constable (Driver) Jobs in Punjab Police  Special Protection Unit (SPU)


Constable (Driver) Jobs in Punjab Police

Special Protection Unit (SPU)

اشتہار برائے بھرتی ڈرائیور کانسٹیبلان ، سپیشل پرو ٹیکشن یونٹ  ( ایس پی یو )

سپیشل پرو ٹیکشن یونٹ ( ایس پی یو) میں تعیناتی کے لیے ڈرائیور کانسٹیبلان سکیل نمبر 7 بمع مروجہ الائونسز کی خالی آ سامیوں پر بھرتی کیلئے پنجاب کے تمام اضلاع کے سکونتی امیدواران سے مندرجہ ذیل شیڈول کے مطابق مجوزہ فارم پر درخواستیں مطلوب ہیں۔

امیدواران کے لیے مندرجہ ذیل معیار پر پورا اترنا ضروری ہے۔

اہلیت برائے سول امیدوار

عمر :۔ 21 تا30 سال

قد :۔ برائے مر امیدواران:۔ کم از کم 5 فٹ 7 انچ

چھاتی :۔ کم از  کم  2/1، 34" ، 33" ( صرف مرد امید واران کیلئے)

سکونت:َ امیدواران کا پنجاب کے اضلاع کا سکونتی (ڈومیسائل ) اور شناختی کارڈ کا حامل ہونا ضروری ہے۔

تعلیم:۔ منظور شدہ بورڈ سے سیکنڈری سکول سر ٹیکفیٹ سیکنڈ ڈویژن

دوڑ :۔ برائے مرد امیدوارن :۔ 1.6 کلو میٹر دوڑ 7 منٹ میں طے کرنا ہو گی ۔

تجربہ: کم از کم ایل ٹی وی کا 2 سال کا تجربہ لازمی ہے۔ ( امید واران کا ڈرائیونگ ٹیسٹ ، مکینکل ٹیسٹ اور ہائی وے کو ڈٹیسٹ بھی لیا جائے گا )

 

ہدایات برائے امیدواران

خواہشمند امید واران مجوزہ فارم پنجاب پولیس کی ویب سائیٹ

https://punjabplice.gov.pk

سے ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں۔

درخواست فارم معہ تصدیق شدہ فوٹو کاپی اسناد ،ضروری کاغذات اور مبلغ 25 روپے ( فارم فیس ) دفتر ایس ایس پی موٹر ٹرانسپورٹ، پنجاب لاہور میں مورخہ 17 دسمبر 2020 تا 03 جنوری 2021 تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

بھرتی شیڈول کے متعلق معلومات دفتر ایس ایس پی موٹر ٹرانسپورٹ ، پنجاب لاہور سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

امید واران کو قد ، چھاتی ، تعلیم اور عمر وغیرہ میں کوئی رعایت نہ دی جائے گی

سرکاری و نیم سرکاری ملازم اپنا فارم ، درخواست محکمانہ توسط سے جمع کروائیں۔

مختص کوٹہ

پانچ فیصد کوٹہ اقلیتی امید واران کے لیے مختص ہو گا۔

اس عہدے کی خصوصی نوعیت کے پیش نظر ان آ سامیوں کے لیے مرد حضرات ہی درخواستیں دیں۔

امید واران کا قد ، چھاتی کی پیمائش ، دوڑ تحریر امتحان ( بشمول ڈرائیونگ ٹیسٹ ، مکینکل ٹیسٹ ، ہائیوے کوڈ ٹیسٹ ) اور انٹر ویو لیا جائے گا۔

وہ امید واران جو پولیس فیملی کلیم کی بنیادپر اضافی نمبر لینا چاہتے ہیں وہ اپنے کلیم سے متعلقہ تمام کاغذات جیسا کہ پنشن بک ، ریٹائرمنٹ آرڈر کی کاپی وغیرہ اپنی درخواست کے ساتھ منسلک کریں۔

تمام امیدواران کو بیان حلفی جمع کروانا ہو گا کہ وہ کسی قسم کی ایف آئی آر  یا مقدمہ میں نامزد ، ملوث ، مطلوب نہ ہیں۔ غلط بیانِ حلفی جمع کروانے کی صورت میں امید وار کوپولیس میں بھرتی کے لیے تا حیات نا اہل قرار دے دیا جائے گا ۔ا ور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اگر کسی بھی مرحلہ پر ماید وار کی تعلیمی اسناد ، ڈومیسائل ، قومی شناختی کارڈ ، اور میڈیکل سر ٹیفکیٹ کی پڑتال کے دوران یہ کاغذات جعلی یا غیر تصدیق شدہ پائے گئے تو امید وار کی بھرتی منسوخ کر دی جائے گی ۔ اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

صرف وہ امیدواران جسمانی پیمائش کے اہل ہونگے ۔ جن کی درخواست مکمل پائی جائیں گی ۔امیدوار کو انتخاب کے مختلف مراحل میں کیے جانے والے کسی قسم کے اخراجات کی ادائیگی نہ کی جائے گی ۔ جسمانی پیمائش متعلقہ ضلعی پولیس لائن میں منعقد ہو گی ۔

محکمہ کواختیار ہو گا کہ وہ اس اشتہار کو جزوی طور پر تبدیل یا منسوخ کرے۔

 

المشتھر :۔

ڈی آئی جی ( اسٹیبلشمنٹ  ٹو ) سنٹرل پولیس آ فس لاہور ۔

#Punjab #Punjab_Police #PunjabPolice #Punjab_Police_Jobs #Jobs #Online #OnlineJobs #HighWayPoliceJobs #HighWay #Leady #Leady_Constable #Constable #Photo #Admission #Pakistan #Jobs_In_Pakistan #PakistanJobs #PoliceJobs #JahanzebPhotoState 


Motivations,Information,Knowledge, Tips & Tricks, Solution, Business idea,News,Article,Islamic, Make Money,How to,Urdu/Hindi, top,Successes,SEO,Online Earning

No comments:

Post a Comment