How to make homemade yogurt || Benefit of Yogurt || Benefit of Greek Yogurt || curd is used to increase Sex Power - Gul G Computer

For Motivations,Information, Knowledge, Tips & Trick,Solution, and Small Business idea.

test

Sunday, May 26, 2024

How to make homemade yogurt || Benefit of Yogurt || Benefit of Greek Yogurt || curd is used to increase Sex Power

How to make homemade yogurt || Benefit of Yogurt || Benefit of Greek Yogurt

benefit of yogurt


یوں تو  دہی اپنےبے شمار فوائد کے باعث مشرق و مغرب میں یک ساں مقبول ہے۔ لیکن بھوک و پیاس کا احسا س کم کرنے اور جسمانی تازگی برقرار رکھنے کے لیے اس کا استعمال کافی حد تک بڑھ جاتا ہے۔  دہی دودھ کی خمیر شدہ شکل ہے اور ایک اندازے کے مطابق انسان اسے غذا  اور دوا ے طور پر صدیوں سے استعمال کرتا چلا آ رہا ہے۔

دہی کی ایجاد:۔

کہا جاتا ہے کہایک خانہ بدوش نے اتفاقا دریافت کیا تھا۔ واقعہ کچھ یوں ہے  کہ خانہ بدوش مشکیزے میں بکری کا دودھ بھر کر ایک لمبے سفرپر روانہ  ہوا اور جب دوران سفر اسے بھوک و پیاس نے آن لیا تو اُس نے مشکیزہ کھولا ۔تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ دھوپ کی شدت سے  دودھ گاڑھا ہو چکا ہے۔ اور اس میں خوش بو  بھی آ رہی ہے۔

دہی کو انگریزی میں ( یوگٹ) اور ( کرڈیلڈ ملک )  کہتے ہیں اور زیادہ تر افراد اسے اپنے اصل یعنی کسی حد تک تیکھے ذائقے کے ساتھ استعمال کرتے ہیں۔ جب کہ یہ مختلف فروت  فیلورز میں بھی دست یا ب ہے۔ نیز اس سے میٹھی اور نمکین لسی بھی تیار کی جاتی ہے جو ایک خوش ذائقہ اور صحت بخش مشروب ہے۔آج کل منجمد  یا جمے ہوئے دہی کا استعمال عام ہےا ور اسے دیگر کھانوں کے ساتھ رائتے کے طور پر  استعمال کیا جاتا ہے۔دہی وٹامنز، کیلشم  ، پروٹین ، فاسفورس ، اور زنک سے بھر پور غذا ہے۔ ان دنوں مختلف فوڈ کمپنیز کا تیار کردہ ڈبے میں بند دہی بھی دستیاب ہے۔ جو عموما ً بغیر چکنائی  والے دودھ سے تیار کیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں ، گھروں میں بھی دہی تیار کیا جاتا ہے۔ کھانے کے ساتھ دو، چار چمچ  دہی کااستعمال ہاضمے کے لیے اکسیر کا درجہ رکھتا ہے نیز ہی کا روزانہ استعمال موٹاپے سے بھی بچاتا ہے۔ گرچہ ہمارے ہاں دہی بڑی رغبت سے کھا یا جاتا ہے۔ لیکن بہت کم لوگ اس کے بیش بہا فوائد سے واقف  ہیں۔ آج مغربی ممالک ، بالخصوص امریکا  میں دستیاب ہے امریکا میں دہی  کی افادیت سے متعلق اب تک ان گنت  کتب لکھی جا چکی ہیں جن میں اس کا شمار  پانچ کرشماتی غذاؤں میں کیا گیا ہے۔

دہی کے فوائد :۔

کیلوریز کم ہونے کی وجہ سے دہی کے  استعمال سے وزن  میں اضافہ نہیں ہوتا اور نظام ہاضمہ اور میٹا بولزم  میں  بھی بہتری آتی ہے۔ یاد رہے کہ  دودھ کے مقابلے میں زیادہ غذائی اجزا ہوتے ہیں اور ایک تحقیق کے مطابق روزانہ ایک پیالی دہی  استعمال کرنے والے افراد متعدد امراض سے محفوظ رہتے ہیں علاوہ ازیں ۔ دہی کا مستقل استعمال  جلد کو نکھارتا ، اعصاب کو مضبوط بناتا اور دُھوپ کے منفی  اثرات  زائل کرتا ہے۔ نیز ، دہی لعاب  پیدا کرنے والی  گلیٹوں کے افعال پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتا ہے اور اعلیٰ  مسکن غذا ہے۔ دہی کے  دیگر فوائد  پر نظر ذالی جائے تو پتا چلتا ہے کہ یہ بلڈ پریشر کو  متوازشن رکھنے ، ہڈیوں کی مضبوطی ، قوت مدافعت میں اضافے  ، خشکی  کے خاتمے اور بالوں کی خوبصورتی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

Well, curd has many benefits but regular consumption of curd is very beneficial for women. Apart from this, yogurt has many benefits for married life. As curd is used to increase sex power and at the same time curd is very beneficial in controlling diseases caused by sexual intercourse

کن جانوروں کے دودھ سے دہی بنتا ہے:۔  

 گرچہ گائےاور بکری کے دودھ کا دہی  بہترین ہوتا ہے لیکن بھینس ، بھیڑ اور اونٹنی کے دودھ سے  تیار کردہ دہی بھی مفید ہے دہی ہمیشہ خالص دودھ سے جمانا چاہیے اور جن برتنوں میں جمایا جائے وہ صاف ستھرے  ہونے چاہئیں۔ برتن کو کھلے منہ نہ رکھا جائے ووگرنہ مضر صحت جراثیم شامل ہو سکتے ہیں جس جانور  کے دودھ سے دہی  بنایا جائے گا۔ اس میں اُسی کے اثرات ہوں گے۔ اور سب سے بہتر  دہی وہ ہوتا ہے جو دہی جمانے والے جراثیم کی مدد سے تیار کیا جائے۔

خالص دہی کی نشانی :۔

 اچھے  دہی کی نشانی یہ ہے کہ وہ منجمد  اور میٹھا ہوتا ہے۔ دہی  بنانے کے لیے دودھ کو درست طریقے سے جوش دیا جائے اور جس  دودھ کا دہی جمایا جائے اس کا درجہ حرارت 104 ڈگری فارن ہائیٹ ہونا چاہیے ۔ کیوں کہ اس درجہ حرارت  پرمفید  جراثیم  زائل نہیں ہوتے  جب کہ حرارت کی کمی ، بیشی  مفید جراثیم کو تلف کر سکتی ہے۔

یاد رہے کہ لسی بھی دہی جیسی خوبیون اور غذا ئیت کی حامل ہوتی ہے۔ دہی کو بلو کراس  میں موجود چکنائی ہٹا کر  پانی  ملانے سے لسی تیار ہو  جاتی ہے اور اس میں ذائقے  کے اعتبار سے حسب ضرورت  چینی یا نمک  ملایا جا سکتا ہے۔ موسم  گرما بالخصوص رمضان المبارک میں لسی  بطور مشروب استعمال  کی جاتی ہے۔

دہی بنانے کا طریقہ :۔

تاہم اس کے فوائد  حاصل کرنے کے لیے اسے بالائی اتار کر  تیار کرنا ضروری ہے دہی جمانے کا آسان طریقہ  کچھ اس طرح ہے کہ جتنے دودھ کا دہی کرنا ہو  ، اسے نیم گرم  کر لیا جائے اور پھر اُسی مناسب سے دہی شامل کر کے ( آدھا کلو دودھ کے لیے ایک کھانے کا چمچ دہی کا فی رہتا ہے ) ۔ اچھی طرح مکس کر یں ۔ ( ملایا جانے والا دہی باسی اور کھٹا نہیں ہونا چاہیے ) اس کے بعد برتن کو کسی  ڈھکن سے  اچھی طرح ڈھک  کے رات بھر یا کم از کم چھے سے سات گھنٹے  کے لیے چھوڑ دیں ۔ چیک کرنے ر دہی جما ہوا ہو، تو اٹھا کر فریض میں رکھ دیں۔  


No comments:

Post a Comment