سیدنا حضرت امیر معاویہؓ فضائل اور کار نامے
سیدنا حضرت امیر معاویہؓ وہ خوش نصیب انسان ہیں جن کو جلیل القدر صحابی ہونے کے ساتھ ساتھ کاتب وحی اور پہلے اسلامی بحری بیڑے کے موجد ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور آپؓ کے لئے حضورﷺ کی زبان مبارک سے کئی مرتبہ دُعائیں اور بشارتیں نکلیں۔ آپؓ کی بہن حضرت سیدہ امّ حبیبہ ؓ کو حضور اکرم ﷺ کی زوجہ محترمہ اور اُمّ المؤمنین ہونے کا شرف بھی حاصل ہے، آپؓ نے 19 سال تک 64 لاکھ مربع میل، یعنی آدھی دنیا پر حکومت کی۔
تاریخ
اسلام کے روشن اوراق آپؓ کے کردار و کارناموں اور فضائل و مناقب سے بھرے پڑے ہیں۔
سیدنا
حضرت امیر معاویہؓ کے بارے میں حضور ؐنے فرمایا کہ! اللہ تعالیٰ قیامت کے دن معاویہؓ
کو اس حالت میں اٹھائیں گے کہ ان پر نورِ ایمان کی چادر ہوگی۔ (کنزالعمال)
بلوچستان
کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا آج تیسرا مرحلہ، سکیورٹی کے سخت انتظامات
ایک
موقعہ پر سیدنا حضرت امیر معاویہؓ کے بارے میں میں حضور ؐ نے فرمایا کہ! اے اللہ معاویہؓ
کو ہدایت دینے والا، ہدایت پر قائم رہنے والا اور لوگوں کے لئے ذریعہ ہدایت بنا۔ (جامع
ترمذی)
حضور
ﷺ نے ایک اور موقعہ پر ارشاد فرمایا کہ! معاویہ بن ابی سفیانؓ میری امت میں سب سے زیادہ
بردبار اور سخی ہیں۔ (تطہیر الجنان ص 12)
سیدنا
حضرت امیر معاویہؓ سروقد، لحیم و شحیم، رنگ گورا، چہرہ کتابی، آنکھیں موٹی، گھنی داڑھی،
وضع قطع، چال، ڈھال میں بظاہر شان و شوکت اور تمکنت مگر مزاج اور طبیعت میں زہد و تواضع،
فروتنی، حلم و بردباری اور چہرہ سے ذہانت و فطانت مترشح تھی۔
نئے
مشیر اور کابینہ اراکین کی مراعات کے حوالے سے خرم دستگیر کاانکشاف
سیدنا
حضرت امیر معاویہؓ نے جب اپنے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا تو حضورﷺ نے انہیں مبارکباد
دی اور ”مرحبا“ فرمایا (البدایہ والنہایہ 117/8)
فتح
مکہ کے بعد آپؓ حضور ﷺ کے ساتھ ہی رہے اور تمام غزوات میں حضورﷺ کی قیادت و معیت میں
بھرپور حصہ لیا۔ قرآن مجید کی حفاظت میں ایک اہم سبب ”کتابت وحی“ ہے۔حضورﷺنے جلیل القدر
صحابہ کرامؓ پر مشتمل ایک جماعت مقرر کر رکھی تھی جو کہ ”کاتبین وحی“ تھے ان میں سیدنا
حضرت امیر معاویہؓ کا چھٹا نمبر تھا، حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی لکھتے ہیں کہ حضورﷺ
اسی کو کاتب وحی بناتے تھے جو ذی عدالت اور امانت دار ہوتا تھا۔ (ازالۃ الخلفاء از
شاہ ولی اللہ)
کیا
ملک کی تباہی میں فوج اور عدلیہ کا کوئی ہاتھ نہیں؟ مصطفی نواز کھوکھر کا سوال
کتابت
وحی کے ساتھ ساتھ حضور ؐ کے خطوط تحریر کرنے کی بھی سعادت انہیں حاصل ہوئی۔
سیدنا
حضرت امیر معاویہؓ حضورﷺ کی خدمت میں حاضر رہتے یہاں تک کہ سفر و حضر میں بھی خدمت
کا موقعہ تلاش کرتے…… چنانچہ ایک بار حضورﷺ کہیں تشریف لے چلے تو سیدنا حضرت امیر معاویہؓ
خدمت کے لئے پیچھے پیچھے ساتھ ہو گئے۔ راستہ میں حضورﷺ کو وضو کی حاجت ہوئی۔ پیچھے
مڑے تو دیکھا سیدنا امیر معاویہؓ پانی کا برتن لئے کھڑے ہیں آپ ؐبڑے متاثر ہوئے، چنانچہ
وضو کے لئے بیٹھے تو فرمانے لگے۔ ”معاویہؓ تم حکمران بنو تو نیک لوگوں کے ساتھ نیکی
کرنا اور برے لوگوں سے درگزر کرنا“۔ حضرت معاویہؓ فرمایا کرتے تھے کہ اسی وقت مجھے
امید ہو گئی تھی کہ حضورﷺ کی پیشین گوئی صادق آئے گی اور میں کبھی نہ کبھی ضرور خلیفہ
ہو کر رہوں گا۔
ستاروں
کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
حضور
ﷺ آپؓ کی خدمت اور بے لوث محبت سے اتنا خوش تھے کہ بعض اہم خدمات آپؓ کے سپرد فرما
دی تھیں۔ علامہ اکبر نجیب آبادی ”تاریخ اسلام“ میں رقمطراز ہیں کہ حضورﷺ نے اپنے باہر
سے آ ئے ہوئے مہمانوں کی خاطر مدارت اور ان کے قیام و طعام کا انتظام و اہتمام بھی
حضرت معاویہؓ کے سپرد کر دیا تھا۔ حضورﷺ کی وفات کے بعد خلیفہ اول سیدنا حضرت ابوبکر
صدیق ؓ کے دور خلافت میں آپؓ نے مانعین زکوٰۃ، منکرین ختم نبوت، جھوٹے مدعیان نبوت
اور مرتدین کے فتنوں کے خلاف بھرپور حصہ لیا اور کئی کارنامے سرانجام دیے۔ عرب نقاد
رضوی لکھتے ہیں کہ حضرت امیر معاویہؓ کسی کا خون بہانا پسند نہیں کرتے تھے، مگر پھر
بھی آپؓ اسلامی ہدایات کے مطابق مرتدین کے قتل و قتال میں کسی سے پیچھے نہ تھے ایک
روایت کے مطابق مسیلمہ کذاب حضرت معاویہؓ کے وار سے جہنم رسید ہوا……ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیق اور عمران اسماعیل کے نکاح کا جھوٹا
پراپیگنڈ ہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ خلیفہ دوم سیدنا حضرت عمر فاروق
ؓ کے دور خلافت میں جو فتوحات ہوئیں اس میں حضرت امیر معاویہؓ کا نمایاں حصہ اور کردار
ہے جنگ یرموک میں آپؓ بڑی بہادری اور دلیری کے ساتھ لڑے،خلیفہ سوم سیدنا حضرت عثمان
غنی ؓ کے دور خلافت میں سیدنا حضرت امیر معاویہؓ جہاد و فتوحات میں مصروف رہے اور آپؓ
نے رومیوں کو شکست فاش دیتے ہوئے طرابلس، الشام، عموریہ، شمشاط، ملطیہ، انطاکیہ، طرطوس،
ارواڑ، روڈس اور صقلیہ کو حدود نصرانیت سے نکال کر اسلامی سلطنت میں داخل کر دیئے……
حضرت
عثمان غنیؓ کی طرف سے بحری بیڑے کو تیار کرنے کی اجازت ملنے کے بعد حضرت امیر معاویہؓ
نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ بحری بیڑے کی تیاری شروع کر دی اور اپنی اس بحری مہم کا
اعلان کر دیا…… جس کے جواب میں جذبہ ئ جہاد سے سرشار مجاہدین اسلام شام کا رخ کرنے
لگے…… 28ھ میں آپؓ پوری شان و شوکت، تیاری و طاقت اور اسلامی تاریخ کے پہلے بحری بیڑے
کے ساتھ ”بحر روم“ میں اترے لیکن وہاں کے باشندوں نے مسلمانوں کے ساتھ صلح کر لی لیکن
بعد میں مسلمانوں کو تنگ کرنے اور بدعہدی کرنے پر سیدنا حضرت امیر معاویہؓ پوری بحری
طاقت اور عظیم الشان بحری بیڑے کے ساتھ جس میں تقریباً پانچ سو کے قریب بحری جہاز شامل
تھے قبرص (سائپرس) کی طرف روانہ ہوئے اور بڑی بہادری سے لڑتے ہوئے قبرص (سائپرس) کو
فتح کر لیا، اس لشکر کے امیر و قائد خود سیدنا حضرت امیر معاویہؓ تھے آپؓ کی قیادت
میں اس پہلی بحری لڑائی اور فتح قبرص کے لئے بڑے بڑے جلیل القدر صحابہ کرامؓ جن میں
حضرت ابو ایوب انصاریؓ، حضرت ابوذر غفاریؓ، حضرت ابودرداءؓ، حضرت عبادہ بن صامتؓ اور
حضرت شداد بن اوسؓ سمیت دیگر صحابہ کرامؓ شریک ہوئے……
کیا
صدرانتخابات کا اعلان کرسکتے ہیں؟الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط کی قانونی حیثیت کیا
ہے؟آئینی و قانونی ماہر نے رائے دے دی
(1) سیدنا حضرت امیر معاویہ نے سب سے پہلا اقامتی ہسپتال دمشق میں قائم
کیا۔ (2) سب سے پہلے اسلامی بحریہ قائم کی، جہاز سازی کے کارخانے بنائے اور دُنیا کی
سب سے زبردست رومن بحریہ کو شکست دی۔ (3) آب پاشی اور آب نوشی کے لئے دورِ اسلامی میں
پہلی نہر کھدوائی۔ (4)ڈاک خانہ کی تنظیم نو کی اور ڈاک کا جدید اور مضبوط نظام قائم
کیا۔ (5) سب سے پہلے احکام پر مہر لگانے اور حکم کی نقل دفتر میں محفوظ رکھنے کا طریقہ
ایجاد کیا۔ (6) آپؓ سے پہلے خانہ کعبہ پر غلافوں کے اوپر ہی غلاف چڑھائے جاتے تھے۔
آپؓ نے پرانے غلاف کو اتار کر نیا غلاف چڑھانے کا حکم دیا۔ (7) خط دیوانی ایجاد کیا
اور رقوم کو الفاظ کی صورت میں لکھنے کا طریقہ پیدا کیا۔ (8) انتظامیہ کو بلند تر بنایا
اور انتظامیہ کو عدلیہ میں مداخلت سے روک دیا۔ (9) آپؓ نے دین اخلاق اور قانون کی طرح
طب اور علم الجراحت کی تعلیم کا انتظام بھی کیا۔ (10) آپؓ نے بیت المال سے تجارتی قرضے
بغیر اشتراک و نفع کے جاری کر کے تجارت و صنعت کو فروغ دیا اور بین الاقوامی معاہدے
کیے۔ (11) سرحدوں کی حفاظت کے لئے قدیم قلعوں کی مرمت کر کے اور چند نئے قلعے تعمیر
کرا کر اس میں مستقل فوجیں متعین کیں۔ (12) سیدنا حضرت امیر معاویہؓ کے دور میں ہی
سب سے پہلے منجنیق کا استعمال کیا گیا (تاریخ اسلام از اکبر شاہ خان نجیب آبادی)
سیدنا
حضرت امیر معاویہؓ سے حضورﷺ کی 163، ایک سو تریسٹھ احادیث مروی ہیں۔ سیدنا حضرت امیر
معاویہؓ کے آئینہ اخلاق میں اخلاص، علم و فضل، فقہ و اجتہاد، تقریر و خطابت، غریب پروری،
خدمت خلق، مہمان نوازی، حسن سلوک، فیاضی و سخاوت، اصابت رائے، عفو و درگزر، اطاعت الٰہی،
اطاعت رسول ؐ، اتباع سنت، جوش قبول حق، تحمل و بردباری، تقویٰ اور خوف الٰہی کا عکس
نمایاں نظر آتا ہے۔
سیدنا حضرت امیر معاویہؓ نے اپنی وفات سے قبل گھر والوں کو دیگر وصیتوں کے ساتھ یہ وصیت بھی فرمائی کہ! ایک مرتبہ میں سفر میں حضور ﷺ کے ساتھ تھا جب آپ ؐ نے دیکھا کہ میرا کرتہ کاندھے سے پھٹا ہوا تھا آپ ؐ نے مجھے اپنا کرتہ (قمیص) مبارک عنایت فرمایا، وہ مَیں نے ایک مرتبہ سے زیادہ نہیں پہنا وہ میرے پاس محفوظ ہے ایک دن حضورﷺ نے بال اور ناخن ترشوائے میں نے تھوڑے سے بال اور تراشے ہوئے ناخن لے لئے تھے وہ بھی میرے پاس محفوظ ہیں …… دیکھو! جب میں مرجاؤں تو غسل دینے کے بعد یہ ناخن اور بال میری آنکھوں کے حلقوں، نتھنوں اور سجدے کے مقامات پر رکھ دینا اور پھر حضورﷺ کا عنایت کردہ کرتہ مبارک میرے سینہ پر رکھنا اور اس پر کفن پہنانا…… مجھے امید ہے کہ حضورﷺ کی ان چیزوں کی برکت سے اللہ تعالیٰ میری مغفرت فرما دیں گے…… ان وصیتوں کے بعد 22 رجب المرجب 60ھ میں کاتب وحی، جلیل القدر صحابی رسولؐ، فاتح شام و قبرص اور 19سال تک 64 لاکھ مربع میل پر حکمرانی کرنے والے سیدنا حضرت امیر معاویہؓ 78 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔ حضرت ضحاک بن قیسؓ نے آپؓ کی نماز جنازہ پڑھائی اور دمشق کے باب الصغیر میں دفن کئے
گئے۔ رضی اللہ تعالیٰ
عنہ۔
No comments:
Post a Comment