Constable and Leady constable Jobs in Punjab Police - Gul G Computer

For Motivations,Information, Knowledge, Tips & Trick,Solution, and Small Business idea.

test

Friday, December 18, 2020

Constable and Leady constable Jobs in Punjab Police



Constable and Leady constable Jobs in Punjab Police

اشتہار برائے بھرتی کانسٹیبلا ن و لیڈی کانسٹیبلان ( پنجاب پولیس)

پنجاب کے تمام اضال میں کانسٹیبلان و لیڈی کانسٹیبلان سکیل نمبر 7 بمع مروجہ الاوئسز کی خالی آ سامیوں پر بھرتی کیلئے متعلقہ اضلاع کے سکونتی امیدواران سے مندرجہ ذیل شیڈول کے مطابق مجوزہ فارم پر درخواستیں مطلوب ہیں۔

امیدواران کے لئے مندرجہ ذیل معیار پر پورا اترنا ضروری ہے۔

اہلیت برائے سول امیدوار

پنجاب کے تمام اضلا ع 

عمر 18 تا 22 سال

قدر برائے مرد امیدواران کم ازکم 5 فٹ 7 انچ

قد برائے خواتین امیدواران کم از کم 5 فٹ 2 انچ

چھاتی کم از کم 33" ، 34" ½ ( صرف مرد امیدواران کیلئے)

سکونت:۔ امیدواران کا متعلقہ اضلا ع کا سکونتی ( ڈومیسائل) ہونا اور شناختی کارڈ کا حامل ہونا ضروری ہے۔

تعلیم :۔ منظور شدہ بورڈ سے سیکنڈری سکول سر ٹیفکیٹ بمع پچاس فیصد نمبر

دوٹر :۔ برائے مرد امیدواران

1.6 کلو میٹر دوڑ 7 منٹ میں طے کرنا ہو گی ۔

دوڑ :۔ برائے خواتیں امیدوارن :

1.6 کلو میٹر دوڑ 10 منٹ میں طے کرنا ہو گی ۔

 

ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے قبائلی علاقہ جات

عمر :۔ 18 سے 25 سال

قدر برائے مرد امیدواران :۔ کم از کم 5 فٹ 5 انچ

قدر برائے خواتین امیدواران :۔ کم از کم 5 فٹ 2 انچ

چھاتی:۔ کم از کم ½،32"، 31" ( صرف مرد امیدواران کیلئے )

سکونت:۔ امیدواران کا قبائلی علاقہ جات کے ڈومیسائل کا حامل ہونا ضروری ہے۔

تعلیم:۔ منظور شدہ بورڈ سےسیکنڈری سکول سر ٹیفکیٹ

دوڑ:۔ برائے مرد امیدواران : 1.6 کلو میٹر دوڑ 7 منٹ میں طے کرنا ہوگی

دوڑ:۔ برائے خواتین امیدواران :۔ 1.6 کلو میٹر دوڑ 10 منٹ میں طے کرنا ہو گی۔

 

ہدایات برائے امیدواران

خواہشمند امیدواران ۔ مجوزہ فارم پنجاب پولیس کی ویب سائٹ

https://punjabpolice.gov.pk

سے ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں۔

درخواست فارم معہ تصدیق شدہ فوٹو کاپی اسناد ، ضروری کاغذات اور مبلغ 25 روپے ( فارم فیس) متعلقہ ضلعی پولیس لائن میں مورخہ 17 دسمبر 2020 سے 3 جنوری 2021 تک جمع کروا ئے جا سکتے ہیں۔

بھرتی شیڈول کے متعلق معلومات تمام متعلقہ ضلع پولیس لائن سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

امیدواران کو قد، چھاتی ،تعلیم اور عمر وغیرہ میں کوئی رعایت نہ دی جائے گی ۔

سرکاری و نیم سرکاری ملازم اپنا فارم ، درخواست محکمانہ توسط سے جمع کروائیں۔

مختص کوٹہ:۔ پانچ فیصد  کوٹہ اقلیتی امیدواران کے لیے مختص ہو گا۔

پندرہ فیصد کوٹہ خواتین کے لیے مختص ہو گا۔

دس فیصد کوٹہ سابقہ فوجیوں کے لیے مختص ہو گا۔ اور قد ، چھاتی ، تعلیم ، سکونت۔ جو مندرجہ بالا سول امید واران کے لیے مخصوص ہے۔

عمر ۔ امیدوار کی موجودہ عمر سے اگر فوج کی مدت ملازمت منہا کی جائے تو اس کی بقایا عمر 22 سال یا اس سے کم ہونی چاہیے۔ علاوہ ازیں موجودہ عمر 40 سال سے زیادہ نہ ہو اور اسے ریٹائر ہوئے 2 سال  سے زیادہ عرصہ نہ ہو۔

نوٹ:۔

امیدواران کا قد ، چھاتی کی پیمائش ، دوڑ ، تحریری امتحان اور انٹر ویو لیا جائے گا۔

وہ امید واران جو پولیس فیملی کلیم کی بنیادپر اضافی نمبر لینا چاہتے ہیں وہ اپنے کلیم سے متعلقہ تمام کاغذات جیسا کہ پنشن بک ، ریٹائرمنٹ آرڈر کی کاپی وغیرہ اپنی درخواست کے ساتھ منسلک کریں۔

تمام امیدواران کو بیان حلفی جمع کروانا ہو گا کہ وہ کسی قسم کی ایف آئی آر  یا مقدمہ میں نامزد ، ملوث ، مطلوب نہ ہیں۔ غلط بیانِ حلفی جمع کروانے کی صورت میں امید وار کوپولیس میں بھرتی کے لیے تا حیات نا اہل قرار دے دیا جائے گا ۔ا ور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اگر کسی بھی مرحلہ پر ماید وار کی تعلیمی اسناد ، ڈومیسائل ، قومی شناختی کارڈ ، اور میڈیکل سر ٹیفکیٹ کی پڑتال کے دوران یہ کاغذات جعلی یا غیر تصدیق شدہ پائے گئے تو امید وار کی بھرتی منسوخ کر دی جائے گی ۔ اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

صرف وہ امیدواران جسمانی پیمائش کے اہل ہونگے ۔ جن کی درخواست مکمل پائی جائیں گی ۔امیدوار کو انتخاب کے مختلف مراحل میں کیے جانے والے کسی قسم کے اخراجات کی ادائیگی نہ کی جائے گی ۔ جسمانی پیمائش متعلقہ ضلعی پولیس لائن میں منعقد ہو گی ۔

محکمہ کواختیار ہو گا کہ وہ اس اشتہار کو جزوی طور پر تبدیل یا منسوخ کرے۔

 
المشتھر :۔
ڈی آئی جی ( اسٹیبلشمنٹ  ٹو ) سنٹرل پولیس آ فس لاہور ۔

#Punjab #Punjab_Police #PunjabPolice #Punjab_Police_Jobs #Jobs #Online #OnlineJobs #HighWayPoliceJobs #HighWay #Leady #Leady_Constable #Constable #Photo #Admission #Pakistan #Jobs_In_Pakistan #PakistanJobs #PoliceJobs #JahanzebPhotoState 


Motivations,Information,Knowledge, Tips & Tricks, Solution, Business idea,News,Article,Islamic, Make Money,How to,Urdu/Hindi, top,Successes,SEO,Online Earning

No comments:

Post a Comment