khabib nurmagomedov vs justin gaethje Full Fight
الٹیمیٹ فائینگ چیمپئن شپ
یو ایف سی اور خبیب نورما گو ما دیو
کھیلوں کی دنیا
میں مکس مارشل آرٹس ایم ایم اے کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ صدیوں سے یہ کھیل مختلف
انداز اور مختلف قواعد و ضوابط سے کھیلا جا رہا ہے۔ اس کھیل کو با قاعدہ قواعط و
ضوابط سے ساتھ ایک بڑے پلیٹ فارم سے انعقاد کرنے کس سہرا ۔ یو ۔ ایف ۔ سی کے سر
جاتاہے۔ یو ایف ۔ سی امریکن مکس مارشل آ رٹس
کی ایک آ رگنائزیشن ہے۔ جو پوری دنیا میں اس کھیل کی ترویج اور اس میں ہونے
والے مقابلے آ رگنائز کرتی ہے۔ یو ۔ ایف ۔ سی کاہیڈ کواٹر لاس یگاس نو اڈا امریکہ
میں ہے۔ اور اس کے کرتا دھرتا اور صدر ڈینا وائٹ پوری دنیا کی جانی مانی شخصیت
ہیں۔ یو ۔ ایف ۔ سی کی بنیاد 1993میں رکھی گئی اور لگ بھگ چھوٹے بڑے 500ایونٹ اب
تک ہو چکے ہیں۔ مکس مار شل آرٹس کے اور بھی آ رگنائزر ہیں۔ جوکہ اس کھیل کو پوری
دنیا میں پروموٹ کر رہے ہین۔ وہ بھی بہت شوق سے دیکھی جانی والی چیمپئن شپس ہیں۔
لیکن جو مقبولیت اورپذیرائی پوری دنیا میں اب تک یو ایف سی کو ملی وہ کسی مکس
مارشل آرٹس چیمپئن شپ کے حصے نہ آئی ہیں۔
یو ۔ ایف ۔ سی
کے کروڑوں مداحین ہیں اور با تو پاکستان میں بھی یہ کھیل بڑی دلچسپی سے دیکھا جاتا
ہے جس کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ حبیب نورما گو مدیو ۔ حبیب دا غستان روس سے تعلق رکھتے
ہیں لائٹ ویٹ میںوہ یو ایف سی کے ناقابل شکست فائیٹر ہیں۔ اب تک 28 بار رنگ میں
اترے ہیں اور مرتبہ مرد میدان رہے ہیں۔ حبیب کی زندگی میں ان کے والد کی بڑی اہمیت
رہی جو نا کے کوچ بھی تھے ۔آئیڈیل بھی تھے۔ وار رہنما بھی ۔ چند ماہ پہلے وہ اس
دنیا میں نہ رہے ۔ حبیب ان کے بغیر یہ
فائیٹ لڑ رہے تھے۔ اس لیے شاید لوگوں نے کہنا شروع کر دیا کہ وہ یہ فائیٹ ہار
جائین گے۔ سب سے پہلے ہم یو ایف سی کے قواعد اور ویٹ کیٹیگری پر بات کر تے ہیں۔
یو ۔ ایف ۔ سی کے قواعد و ضوابط :۔
1۔اس کھیل یا
لڑائی میں ٖائیٹر ہر طرح سے لڑ سکتے ہیں۔ وہ مکے بازی بھی کر سکتے ہیں۔ وہ کک
باکسنگ بھی کر کستے ہیں وہ کہنی کا استعمال بھی کر سکتے ہیں اور گھٹنے کے وار سے
بھی مد مقابل کو زیر کر سکتے ہیں۔ اور کشتی کے دائو پیچ سے مخالف فائیٹر کو دھول
چٹا سکتے ہیں۔
2۔ ہر میچ تین
رائو نڈ پر مشتعمل ہوتا ہے۔
3۔ ہر رائو نڈ
کا دورانیہ 5 منٹ کا ہوتا ہے۔
4۔ ہر رائونڈ کے
بعد ایک منٹ کا بریک لیا جاتا ہے۔
5۔ اور اگر فائٹ
ٹائٹل بیلٹ کی ہو یا ایونٹ کی مین فائیٹ ہو تو اس میں پانچ رائونڈ تک لڑنا پڑتا
ہے۔
6۔ فائٹر ناک
آئو بھی کر سکتا ہے۔
7۔ اور سب مشن
یعنی کہ مخالف فائیٹر کو ہار منوا کر اور ججز دوارہ فیصلے بھی ہر ا سکتا ہے۔
8۔ میچ کا ایک
ریفری ہوتا ہے جو دونوں فائیٹرز کو فائول کھیلنے سے روکتا ہے۔
9۔ اور اگر
ریفری یہ سمجھے کہ ایک فائیٹر اب اس قابل نہیں رہا کہ مزید لڑ سکے تو وہ میچ رکوا
کہ جیتنے والے کا اعلان کر سکتا ہے۔
10۔ میچ کو تین
ججز دیکھ رہے ہوتے ہیں۔
11۔ اگر میچ
مقررہ وقت تک ختم نہیں ہوتا وہ تین ججز بہتر فائیٹر کو فاتح قرار دے سکتے ہیں۔
ویٹ کیٹیگری ( وزن)
1۔ ویٹ کیٹیگر
۔یو ۔ایف ۔ سی میں ہر فائیٹر کواپنے وزن کے مد مقابل سے لڑنا ہوتا ہے۔
2۔ اس لڑائی میں
ڈبلیو ڈبلیو ایف ۔ ڈبلیو ڈبلیو ای جیسی آ زادی نہیں۔
3۔ یوایف سی میں
مردوں کی 8 ویٹ کیٹیگریز ہیں۔
4۔ فلائی ویٹ ۔
56.7کلو گرام ۔اس ویٹ کیٹیگری میں 56 کلو گرام تک کے فائیٹر حصہ لے سکتے ہیں۔ اور
اب اس ویٹ کے موجودہ فائیٹر چیمپئن اب ریٹائرڈ ہو چکے ہیں۔ ارو اب اس ویٹ کی ٹائٹل
فائٹ عنقریب ہونے جا رہی ہے۔
5۔ بینٹم ویٹ ۔
61.0 کلو گرام ۔ اس کیٹیگری میں 61 کلو گرام تک کہ فائیٹرآپس میں لڑ سکتے ہیں۔ اور
اس ویٹ کے موجودہ یو ۔ ایف سی ۔ چیمپئن ہیں ہنری سوڈو ۔
6۔ فیدرویٹ
65.8کلو گرام اس ویٹ کے یو ایف سی چیمپئین ہیں۔ الیگزینڈر ویلکو نسکی ۔
7۔ لائٹ ویٹ ۔
70.3کلو گرام یہ ویٹ کیٹیگری یو ایف سی کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویت
کیٹیگری ہے۔ اور اس کے موجودچیمپئن خبیب نورما گودیو ہیں۔
8۔ ویلٹر
ویٹ 77.1کلو گرام اس ویٹ کیٹیگری کے یو
ایف سی چیمپئن کارو عثمان ہیں۔
9۔ مڈل ویٹ ۔
83.9 کلوگرام ہین۔ اس ویٹ کیٹیگری میں 83.9 کلو گرام تک کے فائیٹر حصہ لیتے ہیں۔
اور اس ویٹ کے یو ایف سی چیمپئن ہیں اسرائیل ایڈی سانیا
10۔ لایٹ ہیوی
ویٹ 93 کلو گرام اس ویٹ میں یو ایف سی کے چیمپئن ہیں جون جونز جوکہ یو ایف سی کے
ہال آف فیم میں بھی جگہ رکھتے ہیں۔
11۔ ہیویویٹ ۔
120 کلو گرام اس ویٹ کیٹیگری میں 120 کلو گرام تک کے فائیٹر لڑ سکتے ہیں۔ اور اس
کے موجودہ چیمپئن ہیں سٹیپ میوچیچ ۔
12۔ فلائی ویٹ
چیمپئن شپ 254 یو ایف سی خبیب بمقابلہ جسٹن گیچی ۔ یو ایف سی کے مین ایونٹ کو
نمبرنگ دی جاتی ہے۔
خبیب نورما گو ما دیو کا تاریخی مقابلہ
24 اکتوبر 2020 کو ہوا یہ مقابیہ یوف ایف سی کے مین ایونٹ کا 254 نمبر مقابلہ تھا جوکہ آئس لیںڈ ارینا ابو ظہبی میں ہوا ۔ خبیب اور جسٹن گیچی کی اس فائب پر ساری دنیا کے مارشل آ رٹس شایقین اور ماہرین کی نظریں تھیں کیونکہ خبیب ( دی ایگل) جو کہ پانے والد ارو کوچ کے بغیر پہلی فائیٹ لڑ رہے تھے ان کا مقابلہ تھا جسٹن گیچی سے خبیب ریسلنگ کے ماہر فائیٹر تھے تو پہلی دفعہ ان کا سامنا ان جیسے ہی کشی کے ماہر کھلاڑی سے تھا جو کہ لیگ ککس اور مکےبازی کا بھی ماہر تھا۔ اور سٹرائیک کرنے والا مد مقابل تھا۔ یو ایف سی کی تاریخ کے ناقابل شکست فائیٹر خبیب جو کہ 29 ویں بار رِنگ میں اتر رہے تھے انکو انی فائٹنگ ہسٹری کے سب سے تگڑے حریف جسٹن گیچی جن کا تعلق امریکہ سے ہے ان کا سامان تھا۔ خبیب اس سے پہلے 28 بار رنگ میں اترا اور ہردفعہ سُر خرو رہا اور جسٹن گیچی 22 دفعہ مرد میدان رہا وار صرف 2 میں ہارا۔ پہلے رائونڈ سے ہی خبیب جوکہ خود بھی سٹرائیک کرنے کا پسند کرتے ہیں۔ انہیں جسٹس کی لوئیر باڈی کِکس کا سامنا کرنا پڑا جو کہ جسٹن کا ایک بڑا ہتھیار تھا۔ لیکن خبیب نے اس کا توڑ اپنے مکوں سے دیا جو کہ جسٹن کے منہ پر لگا پہلے رائونڈ میں جسٹن نے خبیب کو ٹیک ڈائوں کرنے سے روکے رکھا کیونکہ جسٹن کو پتہ تھا کہ اگر خبیب نے اسے رِنگ میں ایک دفعہ پٹخ دیا تو پھر خبیب آ سانی سے اسے ہرا دے گا ۔پہلے رائونڈ کے چند سیکنڈ رائونڈ کے اختتام کا ہوٹر جسٹن کو اگلے رائونڈ میں لیجانے کا سبب بن گیا۔ دوسرے رائونڈ کے شروع میں جسٹن نے خبیب پر اپنی لوئر باڈی ککس سے حملہ کیا جسے خبیب نے کائونٹر کیا۔ اور موقع ملتے ہی جسٹن کوٹیگ ڈائون کر کے زمین پر گِرا لیااور اپنے کُشتی کے دائو سے اس کا بازو و ٹرائنگ چوک کیا اور اسے سب مشن یعنی کہ ہار منوا کر یہ چیمپئن شپ جیت لی ۔ اور اپنی بیلٹ کا دفاع تیسری بار کیا ۔ فائیٹ کے اختتام پر وہ سجدہ شُکر بجا لائے اور اپنے انٹرویو میں کافی جذباتی انداز میں اپنے والد کو خراجِ عقیدت پیش کیا اپنے کوچز کے کام کی تعریف کی اور اپنے مد مقابل جسٹن گیچی کو بھی سراہا اور اپنے مداحوںکا شکریہ ادا کر کے یہ بھی اعلان کر دیا کہ یہان کی آخری فائیٹ تھی جو کروڑوں فینز کے لیے
صدمے سے کم نہیں ۔
لیکن یہ ایک
عظیم فائیٹر کا فیصلہ تھا جو کہ میدان میں کبھی نہیں ہارا ور ہر دفعہ جیت کر اپنے
رب کے سامنے سر بسجود رہا ۔ ایک عہد جس کا اختتام ہوا۔
Nice one jobs
ReplyDelete