زعفران کو کاشت کرنے کا مکمل طریقہ 2020 پاکستان میں زعفران کو کیسے کاشت کرتے ہیں۔ وڈیو کے ساتھ ضرور دیکھیں۔ - Gul G Computer

For Motivations,Information, Knowledge, Tips & Trick,Solution, and Small Business idea.

test

Tuesday, October 27, 2020

زعفران کو کاشت کرنے کا مکمل طریقہ 2020 پاکستان میں زعفران کو کیسے کاشت کرتے ہیں۔ وڈیو کے ساتھ ضرور دیکھیں۔

Zafran Ki Kasht inPakistan


زعفران کی کاشت کیلئے مکمل ہدایات

کروکس سیٹوس کو زعفران کہا جاتا ہے

ہمارے گرد و نواح سے موصول ہونے والے نتائج کا جب ہم نے مشاہدہ کیا تو پتا چلا کہ ہمارے ہاں زعفران کی کاشت کی ناکامی کے اسباب صرف اور صرف مکمل رہنمائی نہ ہونا ہے۔ چونکہ یہ ایک بیرونی ملک کی قیمتی بوٹی ہے۔ اس لیے ہمارے ملک میں لوگوں نے بغیر کچھ معلومات لیے تجربات کیئے اور نتائج کو یوں ظاہر کیا کہ پاکستان کی سر زمین میں زعفران قابل کاشت نہیں جبکہ ایسا ہر گز نہیں۔

1۔جامنی رنگ کے پھولوں والا زعفران کا پودا بلب سے اگتا ہے۔ بلب جب آپ کے علاقہ کا درجہ حرارت 1 سے 35 ڈگری سینٹی گرڈ سے کم ہو تو اس موسم میں بہتریں نشو و نما پائیں گے۔ اور جب درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم ہو تو پودا پھول دینا شروع کر دیتا ہے۔

2۔ زعفران کیلئے خشک مٹی اور پوری دھوپ والے مقام کا انتخاب کریں۔ گملوں اور کیاریوں کی صورت میں ایسے علاقے کو منتخب کرین۔ جس میں اچھی طرح سے سورج کی روشنی حاصل ہو۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ مٹی بہت سخت نہیں ہے۔ اگر مٹی سخت ہے تو اسے کھودکر دوبارہ سے بوسیدہ کھاد اور ریت مناسب مقدار میں شامل کر لیں۔ تاکہ مٹی نرم ہو سکتے ۔ جسمیں بلب کی اچھی نشو ونما ہو۔

3۔ نامیاتی مادے سے مٹی تیار کر یں۔ اس جگہ تک جہاں آپ اپنے بلب کو لگائین گے اور مٹی میں 10 انچ 25 سینٹی میٹر گہرائی میں نامیاتی مادہ کام کر ے گا۔ آپ  بوسیدہ کھاد استعمال کر سکتے ہیں۔ اس سے بلب کو موسم سرما میں زندہ رہنے کے لئے غذائی اجزا مہیا ہوتا ہے۔

4۔ اگر آپکے پاس گھر میں زعفران کے بلب کاشت کرنے کے لئے مناسب زمین موجود نہیں تو زعفران کے بلبوں کو متبادل کے طور پر کنٹینرز میں لگائیں ۔ اس کے علاوہ اگر آپ کے باغ میں چوہا یا دیگر کیڑوں کی عام پریشانی ہے تو کنٹینروں میں لگانا آپ کے لیے اچھا انتخاب ہو سکتا ہے۔ آپ کو پلاسٹک یا مٹی کے گملوں، فروٹ کریٹس یا گرو  بیگز میں لگا نا چاہیے۔

یہ یقینی بنائیں کہ نالیوں کے سوراخ والے کنٹینز کا انتخاب کریں یا اگر اس میں کوئی نہ ہو تو اس میں سورخ کر لیں۔

5۔ پاکستان کے ٹھنڈے علاقے میں رہنے والے احباب اگست کے مہینے میں زعفران کاشت کریں۔ اور ملک کے دیگر حصوں میں رہنے والے لوگ 15 ستمبر سے 15 اکتوبر کے درمیان یا جب ان کے علاقے کا درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم ہو تب کاشت کرنا چاہیے۔

Zafran Ki Kasht In Pakistan 2020

زعفران کی اہمیت اور اس میں موجود کیمیائی اجزا ء۔

کروکس سیٹوس کو زعفران کہا جاتا ہے۔ زعفران تمام مسالوں میں سب سے مہنگا مصالحہ ہے۔ اسی لیے اس کہا جاتا ہے اسے مقامی طور پر کیسر یا زعفران کہا جاتا ہے۔ ریڈ گولڈ

زعفران کی کاشت بہت آسان ہے۔ اور کسی کے لئے بھی قابل رسائی ہے۔ یہ ایک پیسہ بنانے والا پودا ہے۔ اور لوگوں کے لیے زعفران اگانا آسان ہے۔ زعفران کو ایک جراثیم سے پاک پودا سمجھا جاتا ہے۔ عام طور پر زعفران بیج (بلب) کے ذریعے کاشت کیا جاتا ہے۔ جو کہ ایک چھوٹا سا بلب یا پیاز نما ہوتا ہے۔ جس  کی ساخت زیر زمین پھیلتی ہے۔ زعفران کاشت کرنے کے لیے گہرا ہل چلا کر زمین کو تیار کیا جاتا ہے۔ا ور ایک تہائی بوسیدہ کھاد ڈالتی جاتی ہے۔

بلبوں کی بوائی جون سے ستمبر کے وسط میں کی جاتی ہے۔ زعفران کے بیچ ( بلب) براہ راست کھیت ہمیں بر تنوں میں، گملوں میں، فروٹ کریٹس میں 3

سے 6 انچ زمین کی گہرائی میں لگایا جاتا ہے۔ا ور ان کے درمیان 4 سے 8 انچ کا فاصلہ رکھا جاتا ہے۔

نوٹ:۔ زعفران ہر اس علاقے میں کاشت کیا جاسکتا ہے۔ جہاں اگست سے اکتوبر میں درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ 

تک ہو تا ہے۔

Zafran Ki Kasht In Pakistan 2020


زعفران کی کاشت کیلئے زمین اور درجہ حرارت

جس کھیت مین زعفران کاشت کرنا ہو اس کی پی ایچ 8-6 ہونی چاہیے۔ زعفران نامیاتی مادے سے مالا مال ہو کر ریشمی اور ریتیلی مٹی میں بھی اچھی طرح اگتے ہیں۔ زعفران کے پودوں کو اچھی طرح سے خشک مٹی اور پوری سورج کی روشنی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے لیے موسم گر ما میں درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ اور موسم سر ما میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔

اگر ستمبر میں شدید خشک سالی کی صورت میں انہیں ایک بار پانی پلایا جائے تو عام طور پر کافی ہوتا ہے۔ زعفران کے بلب ہر سال پیداوار کو ضرب لگاتا ہے۔

ایک بلب سے 5 بلب  حاصل کرنا ۔

زعفران کے بلب ہر سال پیداوار کو ضرب لگاتا ہے۔ 1 بلب سے ایک سال بعد اوسطا ً 5 بلب حاصل ہو سکتے ہیں۔ بلب لگانے کے بعد 8 سے 12 ہفتوں کے درمیان پھول حاصل ہو جاتے ہیں۔ پھول ہاتھ سے اٹھائے جاتے ہیں۔ پھول سے سٹگما اتار لیا جاتا ہے۔ اور انہیں خشک کیا جاتا ہے۔

زعفران  کی مقدار اور ذائقہ ۔

زعفران اپنا ذائقہ 2 سال تک بر  قرار رکھتا ہے۔ تقریبا 150 پھولوں سے ایک گرام خشک اور اعلیٰ قسم کا زعفران حاصل کیا جا تا ہے۔

زعفران کے بلب کی کاشت کا مکمل طریقہ ۔

1۔ زعفران کے بلبوں کو کاشت  کرنے کے لیے بلبوں کو 3 انچ گہرائی میں لگائیں اور ہر بلب کا دوسرے بلب سے فاصلہ 4 سے 8 انچ رکھیں ۔ اگر آپ گملے میں زعفران کے بلب کاشت کر رہے ہیں تو 14 انچ  کے گملے میں 3 سے 4 بلب کاشت کر سکتے ہیں۔ اور اگر آپ فروٹ کریٹس استعمال کر رہے ہیں۔ تو فروٹ کریٹ میں دو قطار یں بن سکتی ہیں۔ ۔ایک قطار میں تین بلب لگائیں اور دونوں قطاروں کاایک دوسرے سے فاصلہ 6 انچ رکھیں۔ اسی طرح بلب کو 3 انچ گہرائی میں لگائیں۔

موسم خزاں کے دوران سطح خشک ہونے پر پانی کا چھڑکائوں کرتے رہیں کیونکہ موسم خزاں میں آپ کا بلب گروتھ شروع کر دیتا ہے۔ اسی لیے یہ ضروری ہے کہ مٹی کو نم رکھیں لیکن گملے یا کریٹس پانی سے بھرے ہوئے نہ ہوں۔ ہفتے میں 1 یا دو بار بلب کو پانی کا چھڑکائوں کریں۔ نمی کا اندازہ لگانے کے لیے ہفتے میں کئی بار مٹی سے انگلیوں کی مدد سے چیک کریں۔ اگر پانی دینے کے بعد ایک دن سے زیادہ پانی کھڑا ہے تو ہفتے میں صرف ایک بار پانی دینا شروع کر یں۔ اگر آپ کی مٹی ایک دن کے اندر پوری طرح خشک ہو ( نم نہ ہو) تو ہر ہفتے 3 بار پانی دینا شروع کریں۔

3۔ ہر سیزن میں ایک بار لازمی بو سیدہ قدرتی کھاد ڈالیں زعفران کی فصل کے لیے کسی مصنوعی کھاد کی ضرورت نہیں ہوتی اس لیے کوشش کریں مصنوعی کھاد کا استعمال نہ کریں۔ اگر ضرورت محسوس کریں۔ تو زرعی ماہرین سے ہدایات لے کر مصنوعی کھاد کا استعمال کریں۔

زعفران کی کٹائی۔

زعفران کے بلب کاشت کے بعد 8 سے 12 ہفتوں کے  درمیان پھول دے دیتے ہیں۔ زعفران کے میچور بلب سیزن میں سے 3 سے 7 پھول یا اس سے زیادہ بھی دیتا ہے۔ اور ہر پھول میں 3 خوش قسمتی سے 4 سٹگما بھی بنتے ہیں۔


Zafran Ki Kasht In Pakistan 2020



آپ پھول کسی ٹوکری میں اتار لیں۔ یا پھول اتارے بغیر نارنجی رنگ کے سٹمگا انتہائی احتیار سے کسی یا اگر چمٹی میسر نہ ہوتو ہاتھ سے اتار یں کوشش کریں۔ چمٹی ( ٹیوزر) ۔ سٹگما دھوپ والے دن طلو ع آفتاب کے دو گھنٹے بعد پھولوں سے اتار یں۔

نوٹ:۔ سٹگما اتارتے ہوئے آپ کو کسی بھی طرح کا میک اپ ، عطر وخوشبو وغیرہ نہیں لگانی چاہیے۔ چونکہ سٹگما اس طرح کی خوشبو وغیرہ کو بہت جلد محسوس کرتا ہے۔ اور سٹگما کے کمزور ہونے  ، مر جانے کا اندیشہ ہو تاہے۔

پھولوں سے براہ راست سٹگما کسی کاغذ یا ٹشو پیپر پر اتار کر سٹگما کو چھائوں والی جگہ میں خشک کریں۔ سٹگما عام طور پر ایک یا دو دن میں خشک ہو جاتا ہے۔ سٹگما خشک ہونے کے بعد اسے کسی ہوا بند جار میں خشک اور ٹھنڈی جگہ رکھیں۔ جس سے آپ کا سٹگما 2 سے 5 سال قابل استعمال رہ سکتا ہے۔ اب حاصل ہونے والے زعفران سٹگما کو نیم گرم دودھ ، زعفران کی چائےمیں استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ زعفران کو مختلف طرح کے ڈشز چاولوں ، گوشت ، مچھلی وغیرہ میں استعمال کر کے لفط اندوز ہو سکتے ہیں۔ جوکہ کھانوں کی لذت اور غذائیب کو دگنا کر دیتا ہے۔ ہمارے ہاں زعفران کا استعمال بلکل نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔ یہ ایک حیرت انگیز سپر فوڈ بوٹی ہے۔ کم سے کم گھریلو سطح پر خالص زعفران اگا کر ذاتی ضرورت کو بہترین طریقے سے پورا کیا جا سکتا ہے۔

اہم جزو

معیاری زعفران کا تعین اچھے کوالٹی بیج ( بلب ) سے ہی ممکن ہے۔ہمارے ہاں لوگ بیج کی کوالٹی اور میچورٹی کے بارے میں بلکل علم نہیں رکھتے جس کی وجہ سے نتائج انکی توقع کے بر عکس آتے ہیں۔

یہ دوا ساز کمپنیاں مختلف قسم کی دوائوں میں استعمال کر تی ہیں۔ یعنی دمہ میں اینٹی اسپا سمو ڈک ۔ خون کی کمی ۔ قلبی امراض ۔ زچکی کی دشواریوں۔ تاخیر سے حیض ۔ حمل کے دوران بلڈ پریشر اور موڈ کے جھولوں کا علاج کرنے کے لیےاور ہر بل دوائیوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اسے کاسمیٹکس میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

زعفران میں موجود اجزاء۔

زعفران کاپر ۔ میگنیشم ، میگنیز ، آئرن ، زنک اور پوٹاش کاا سٹوار ہائوس ہے۔ خالص زعفران کے استعمال سے جسم میں ان تمام کیمیائی اجزا کی کمی پوری ہو سکتی ہے۔

Zafran Ki Kasht In Pakistan 2020

 

زعفران کو کاشت کرنے کی وڈیو 

CLICK HERE 

 





Motivations,Information,Knowledge, Tips & Tricks, Solution, Business idea,News,Article,Islamic, Make Money,How to,Urdu/Hindi, top,Successes,SEO,Online Earning

2 comments: