Awesome Video for All Parents | Kids | Life batter for Child | save your Children Life - Gul G Computer

For Motivations,Information, Knowledge, Tips & Trick,Solution, and Small Business idea.

test

Wednesday, April 25, 2018

Awesome Video for All Parents | Kids | Life batter for Child | save your Children Life


والدین کو کیسا ہونا چائیے ۔  اگر معاشرہ کی طرف نظر دوڑائیں تو ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ لیکن ہم لوگ سیکھنے نہیں کیونکہ ہم لوگ سست ہو چکے ہیں اور ہمیں زبردستی سست کر دیا گیا ہے۔ لیکن اس سے بڑھ کر ہم لوگ خود ہی سست ہونے کو پسند کرنے لگ گئے ہیں۔ نہ ہی ہم سے اچھے طریقے سے گھر چلتا ہے اور نہ ہی میں لوگ چلانا چاہتے ہیں۔اس کے علاوہ ہم نہ ہی ہم لوگ سوچتے ہیں اور نہ ہی سوچنا چاہتے ہیں ۔ ہمیں نسل پرستی ، اچھوت ، اور غیر سمجھ کر انتہائی ذلت کی دنیا میں  داخل کر دیا گیا ہے۔
لیکن کیوں ؟ کبھی کسی نے سوچا کہ آج سے 2 سے 3 صدیاں پہلے تو اس طرح کے مسائل بہت کم تھے جن کا نیچے ذکر کرنے لگا ہوا۔ تب تو نہ ہی تعلیم تھی اور نہ ہی لوگوں میں انتا شعور تھا ۔
لیکن آ ج کے زمانے میں اچھی تعلیم ، اچھی رہائش اور اچھی سوسائٹی میں رہنے کے باوجود انسان جانوروں سے بھی زیادہ بدتر کیوں ہو گیا ۔ اس کی سب سے بڑی وجہ انسان کو اچھی تعلیم تو دے دی گئی لیکن انسان کے اندر سے انسانیت ، فکر اور احساسات جیسے الفاظ ، سوچ اور جراثیم کو نکال دیا گیا ۔ پہلے دور میں اور آج کے دور میں فرق صرف اتنا ہے کہ انسان پہلے دور میں بغیر ڈگری یافتہ تھا اور اس کے اندر کوٹ کوٹ کر احساس موجود تھا ۔ انسانیت موجود تھی ۔ فکر او ر دوسروں کے بارے میں سوچ موجود تھی ۔
اس کے علاوہ اگر آپ حضرت آدم علیہ السلام سے تھوڑا سوچنا شروع کریں تو آپ کو سمجھ آ جائے گی کی جب انسان یعنی حضرت آدم علیہ السلام اس دنیا میں تشریف لائے تو وہ اکیلے تھے تب ان کو ایک اپنے جیسا دوست ، ہمدرد ، چاہیے تھا ۔ تو خدا نے حضرت اماں حوا علیہ السلام کو ان کی طرف بھیجا ۔جس کی بدولت وہ ایک معاشرہ بنا جس میں صرف 2 افراد یعنی حضرت آدم علیہ السلام اور حضرت اماں حوا علیہ السلام تھیں۔ اس کے بعد ان کی اولاد اس دنیا میں تشریف لائییں۔ اور ان کا معاشرہ بنتا چلا گیا ۔ اس معاشرے میں برکت تھی ۔ آپس میں محبت تھی ۔ اتفاق تھا اور ایک دوسرے کے بارے میں درد دل تھا ۔ معاشرہ ترقی کرتا چلا گیا ۔ اور وہ ترقی پذیر ہوتے چلے گئے۔ لیکن اس کے بعد  شیطان اور اس کے چیلوں نے انسان کے درمیان نفرت پیدا کرنی شروع کی اور وہ نفرت چلتی گئی چلتی گئی اورآج اس نفرت کی بدولت انسان جاہل ہو گیا ۔ یہاں مثال میں ایک لیدر محمد بن قاسم کی دیتا چلوں جب  ایک عورت کو ایک ہندو لیڈر نے اپنے قبضے میں کر لیا یعنی پہلے شیطان نے حملہ کیا تو پھر محمد بن قاسم نے احساس کو مد نظر رکھتے ہوئے اس لڑکی کو نہ صرف چھوڑیا بلکہ ایک شیطان سوچ کو بھی جڑ سے نکال اکھڑا ۔ اسی طرح شیطان کی پالیسوں میں آج تک بہت سی تبدیلیاں آ تی رہیں۔ معاشرہ اس وقت تباہ و برباد ہو جاتا ہے۔ جب احساس ختم ہوجاتا ہے۔ سوچ کو زنگ لگ جاتا ہے۔ اور برائی اچھائی پر قبضہ کر لیتی ہے۔ اور یہی سوچ شیطان کا سب سے بڑا ہتھیار ہے۔۔ جس کی وجہ سے وہ انسانوں کو تباہ و برباد کر رہا ہے۔ کیونکہ اس میں اپنا تکبر اتنا تھا جو اس کو لے ڈوبا اور اس تکر کو اس نے انسانوں پر آ زمانہ شروع کر دیا اور وہ اس میں کامیاب بھی ہو گیا ۔ آج انسان کے پاس ڈگری بھی ہے۔ اور تعلیم بھی لیکن احساس ختم ہو گیا اور اس کی جگہ تکبر نے لے لی ۔
https://www.youtube.com/watch?v=B9nZh39cJbc 
آپ کب کامیاب ہونگے۔

آپ اس وقت کامیاب ہونگے جب آپ دوسروں کو احساس شروع کر دینے کے ان کی سوچ کو سمجھنا شروع کر دیں گے۔ ان کو اپنانا شروع کر دیں گے۔ اس کے لیے آپ وڈیو ضرور دیکھیں جس میں آپ کو علم ہو گا کیسے معاشرہ کو بہتر اور اپنے بچوں کا مستقبل اچھا کیا جا سکتا ہے۔ اپنے بچوں پر وجہ دیں کہیں دیر نہ ہو جائے مل کر ایک معاشرہ بنائیں۔ آپس میں میاں بیوی  باتیں کیا کریں بچوں کے بارے میں ان کی تعلیم ، ان کی پاکٹ منی ، ان کی سوچ اور خاص طور پر ان کے کردار میں بہتری لانے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر اچھی اچھی باتیں کریں اور ایک تائم پریڈ بنائیں بچوں کی سوچ کو بہتر کریں تاکہ آنے والے وقتوں میں ایک اچھا معاشرہ بنے ۔ نہ کے ایک اچھی تعلیم ہولڈرفیکٹری بنےجہاں سے صرف ڈگریاں ملتی ہوں انسان نہیں۔ 
Motivations,Information,Knowledge, Tips & Tricks, Solution, Business idea,News,Article,Islamic, Make Money,How to,Urdu/Hindi, top,Successes,SEO,Online Earning

No comments:

Post a Comment