کھجور کے فوائد اور کھجور کے نقصانات - Gul G Computer

For Motivations,Information, Knowledge, Tips & Trick,Solution, and Small Business idea.

test

Tuesday, January 30, 2024

کھجور کے فوائد اور کھجور کے نقصانات

 

Benefit of Dates

کھجور کے فوائد  ، کھجور کے نقصانات

ایک محتاط اندازے کے مطابق  کھجور چھ ہزار قبل مسیح سے انسانی خوراک کا حصہ ہے۔ جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ  ماہ رمضان میں کھجور کا استعمال باقی مہینوں کی نسبت بڑھ جا تا ہے۔ بالخصوص افطار کے وقت دستر خوان پر کھجور لازمی ہوتی ہے۔ کیونکہ افطار میں عموما ً  سب سے پہلے کھجور ہی کھائی جاتی ہے۔ افطار کے وقت کھجور کھانا جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے۔ تو اس کے کئی طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

طبعی فوائد

کھجور کی  متعدد اقسام ہیں۔ جن کی لذت اور ذائقہ ایک دوسرے سے مختلف ہوتا ہے۔ اس کا ذائقہ میٹھا ہوتا ہے جبکہ کیلوری کی مقدار  بھی دوسرے خشک میوہ جات جیسے کشمش اور انجیر کی طرح ہے۔ کھجور میں فائبر ، پوٹاشیم ، کاپر، مینگنیز ، میگنیشیم اور وٹامن بی سکس جیسے غذائی اجزا موجو د ہوتے ہیں۔ طبی لحاظ سے یہ معدہ، قبض ، دل و دماغ ، ہڈیوں کی مضبوطی ، فالج سے بچاؤ اور بلڈ پریشر جیسے عارضہ کیلئے بہت مفید ہے۔ ذیل میں کھجور  کے ذہنی و جسمانی صحت پر پڑنے والے اثرات پر نظر ڈالتے ہیں۔

دماغی اور اعصابی نظام

کھجور دماغی افعال کو بہتر بنانے کے لیے مشہور ہے اس کے باقاعدہ استعمال سے ہماری دماغی صحت بہتر ہوتی ہے  ۔ کھجور میں مختلف بی وٹامنز  جیسے بی 1، بی 2، بی 3 اور دیگر معتدل مقدار میں پائے جاتے ہیں جس سے روزانہ کی بنیاد پر درکار وٹامن بی حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے جسم کو کاربو ہائیڈریٹس ، پرو ٹین اور چکنائی سے توانائی حاصل ہو تی ہے۔ اور بی  وٹا منزان غذائی اجزا کو میٹا  بولائز کرنے کا کام کرتے ہیں۔ بی وٹا منز اعصابی نظام کے صحت بخش افعال  میں اہم کردار ادا کرتے ہی۔ جب جسم میں بی وٹا منز کی کمی ہوتی ہے تو ان  کی وجہ سے جسمانی  توانائی میں کمی ، تھکاوٹ ، کمزوری اور توجہ مرکوز کرنے  میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

ذیابطیس کا کنٹرول

صحت کے لیے مفید کھجور میں قدرتی  مٹھاس زیادہ ہوتی ہے اور یہ چینی کے مقابلے میں منہ میٹھا کرنے کی خواہش بھی پوری کر تی ہے کھجور جسم میں جا کر انسولین بڑھاتی ہے۔ جس سے زیا بطیس کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

ہڈیوں کیلئے فوائد

کھجور میں کیلشیم ، میگنیشیم، زنک اور فاسفورس جیسےمنرلز موجود ہیں جو ہڈیوں کی صحت بہتر بنانے اور مختلف امراض سے محفوظ رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ جوڑوں کے درد سے چھٹکارا پانے کے لیے کھجوروں کا استعمال نہایت مفید سمجھا جاتا ہے۔ اگر کسی کی ہڈیاں کمزور ہوں یا جوڑوں میں درد ہو تو انہیں چاہیے کہ کھجوروں کو اپنی خوراک کا حصہ بنالیں ۔ تاہم ذیابطیس کے مریض پہلے اپنے معالج سے مشورہ کر لیں۔

امراض قلب

کھجوریں پوٹاشیم کے حصول کا بھی بہترین ذریعہ ہیں۔ پوٹاشیم ایک ایسا منرل ہے جو جسم میں سیال اورالیکٹرو لائٹ میں  توازن بر قرار رکھنے کے لیے ضروری ہے۔ عصبی نظام ،نبض اور بلڈ پریشر کو ریگو لیٹ کرنے میں پوٹاشیم مدد فراہم کر تاہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پوٹاشیم سے بھر پور  غذا بلڈ پریشر کی سطح میں کمی لانے میں معاون ہوتی ہے۔ جس سے امراض قلب، ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ کھجور کھانے سے جسم میں خراب کولیسٹرول  ( ایل ڈی ایل)  کی سطح کم ہو سکتی ہے۔ اس  کے باقاعدہ استعمال سے  شریانوں میں رکاو ٹ اور دل کی بیماریوں کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔ امراض قلب میں مبتلا افراد اپنے معالج کے مشورے سے کھجور کا استعمال کر سکتے ہیں۔

قبض کشاء

کھجور غذائی فائبر سے بھر پور ہے جو صحت بخش غذا کا اہم حصہ ہوتا ہے۔ غذائی ماہرین کی جانب سے روزانہ 20 سے 30 گرام فائبر کو خوراک کا حصہ بنانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ تحقیق سے ثابت  ہے کہ خوراک میں غذائی فائبر کا استعمال آنتوں کے افعال درست کرتا اور قبض ہونے سے روکتا ہے۔

جلد کی صحت

جلد کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے وٹامن  سی اور ڈی  نہایت مفید سمجھے جاتے ہیں کھجور میں یہ دونوں وٹامنز بھر پور مقدار میں پائے جاتے ہیں اس کے علاوہ، کھجور اینٹی ایجنگ خصوصیات سے بھی  مالا مال ہے۔ جو میلانن کو ایک جگہ جمع ہونے سے رو کتی ہے۔ یوں جلد  پر بڑھتی عمر کے آثار دیر سے نمودار ہوتے ہیں۔

امراض چشم سے حفاظت

عمر بڑھنے  کے ساتھ ساتھ  آنکھوں کے امراض لاحق ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ کھجور میں ایسے مرکبات موجود ہیں جن سے ان کی روک تھام میں مددملتی ہے۔ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ کھجور  کیرا ٹینو ائڈز کی اقسام زیرینتھن اور لیو یٹن حاصل کرنے کا اچھا ذریعہ ہے۔ یہ آنکھوں کے ٹشوز میں ہوتی ہیں اور اینٹی آکسیڈنٹس  خصوصیات سے لیس ہوتی ہیں ۔ زیز یتھن اور لیوٹین عمر  بڑھنے کے دوران آنکھوں کے پٹھوں  میں ہونے والی خرابی اور موتیا سے تحفظ  فراہم کر سکتے ہیں۔

خون کی کمی دور

جسم میں خون اور آکسیجن کی اچھی فراہمی انسان کو زیادہ جاندار اور توانا محسوس  کروا سکتی ہے۔ کھجور آئرن کا بھر پور ذریعہ ہے۔ اس میں خون کی کمی اور خون کے بہاؤ کو روکنے کے لیے آئرن کی ضروری مقدار پائی جاتی ہے۔

وزن میں کمی

کھجور چینی کا ایک صحت بخش  متبادل ہے کھجور کو وزن کم کرنے والی غذاؤں میں بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ صبح کے وقت ورزش کرنے والے افراد  اگر ورزش کرنے سے قبل کھجوریں کھا لیں تو چست و توانا ہو سکتے ہیں۔

اینٹی آکسیڈنٹس کی موجودگی

بیماریوں کے خلاف لڑنے میں اینٹی آکسیڈنٹس بہت اہم کردار ادا کر تے ہیں ۔ یہ جسم کو فری ریڈیکلز کے نقصانات سے بچاتے ہیں جس سے بیماریون کے خطرات کم ہوتے ہیں۔ کھجور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھر پور ہوتی ہے۔ اس میں کیرو ٹینائڈز ، فلیو نائڈز اور فینو لک ایسڈ جیسے اینٹی آکسیڈینٹ پائے  جاتے ہیں ۔ جو نہ صرف دل کی صحت بہتر بنانے ہیں بلکہ ذیابطیس  اور جسم میں ہونے والی قدرتی سوزش کے خطرات کو بھی کم کرتے ہیں۔

سحری میں کھجور کھانے کے فوائد

کھجور فوری توانائی کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔ سحری میں کھجور کھانا  دن بھر ترو تازہ رہنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ صبح کے وقت کھجور کھانے سے تھکاوٹ دور ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ ، جلد میں نکھار آتا اور ایکنی  جیسے جلدی مسائل سے بھی نجات ملتی ہے۔ کھجور کو فائبر کا پاور ہاؤس مانا جاتا ہے۔ جو نظامِ ہضم  کو بہتر کرنے اور قبض کو ختم کرنے میں معاون ہوتا ہے۔

کھجور کے نقصانات

جہاں ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں کھجور کھانے کے فائدے  ہیں وہاں پر کھجور کے کچھ نقصانات بھی ہیں۔ جو ہیں تو بہت کم مقدار میں لیکن وہ ہیں نقصانات کی شکل میں ۔ آج کل کے دور میں ہر دوسرے بندے کو کوئی بیماری ، شوگر ، ہیپاٹائٹس ، امراض دل، امراض جگر ، اور دیگر مہلک بیماریوں نے گھیرا ہوا ہے وہاں پر بغیر ڈاکٹر کی تجویز کے اگرآپ کھجور کا استعمال کرتے ہیں تو آپ کو فائدے کے بجوائے نقصان ہو گا۔ اس کے علاوہ ایک حد سے زیادہ کھجور کا استعمال جسمانی نقانات بڑھانےمیں مدد دے سکتا ہے۔ اس لیے ہر چیز کو استعمال کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں اور اگر آپ بلکل فٹ ہیں اور کسی بیماری میں مبتلا نہیں پھر آپ ایک ترتیب کے مطابق کھجور کو استعمال کر سکتے ہیں۔  

No comments:

Post a Comment