Punjab Daanish Schools For Class 6th session 2021 - Gul G Computer

For Motivations,Information, Knowledge, Tips & Trick,Solution, and Small Business idea.

test

Friday, January 8, 2021

Punjab Daanish Schools For Class 6th session 2021



Punjab Daanish Schools For Class 6th session 2021

Attock, Raheem Yar Khan, Hassal Por, Chistiyan, Mainwali, D.G Khan, Rajin Pour and Waharri

Application form

www.daanishschools.edu.pk

پنجاب دانش سکولز ( طلباء و طالبات) داخلہ چھٹی جماعت برائے سال 2021

بمقام رحیم یار خان ، حاصلپور ، چشتیاں ، میانوالی ،اٹک ، ڈی جی خان ، راجن پور اور وہاڑی

درخواست فارم ویب سائٹ

www.daanishschools.edu.pk

متعلقہ تحصیل ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ( مردانہ و زنانہ) اور دانش سکولز ( طلباء و طالبات ) سے بلا و معاوضہ ھاصل کر سکتے ہیں۔

صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں قائم دانش سکولوں میں مندرجہ ذیل شرائط پر پورے اترنے والے پنجم جماعت پاس طلباء طالبات سے چھٹی جماعت میں داخلے کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں۔ دانش سکولز اقامتی ادارے ہیں۔ جہاں حکومت کی طرف سے غریب ، یتیم و مسکین ، اور نادا بچوں کو بلامعاوضہ اعلیٰ معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ ، رہائش و خوراک ،لباس اور دیگر ضروریات زندگی مہیا کی جاتی ہیں۔ دانش سکولوں میں داخلہ کے خواہشمند طلباء طالبات کا مندرجہ ذیل شرائط پر ورا اترنا لازم ہے۔

(الف) ۔ والدیں کی ماہانہ آ مدنی 15 ہزار روپے سے زیادہ نہ ہو۔

(ب) ۔ وہ بچے جن کے والدین وفات پا چکے ہیں۔

(ج)۔ والدوفات پا چکے ہوں اور بچہ ماں کے ساتھ رہ رہا ہو۔

(د) ۔ دونوں والدین ان پڑھ ہوں ۔ کوئی جائیداد نہ ہو اور دونوں میں سے کوئی ایک معذور ہو۔

(ر) ۔بچہ سکول چھوڑ چکا ہو۔ والدین ان پڑھ ہوں اور کوئی جائیداد نہ ہو۔

(س) والدین ان پڑھ ہوں۔ کوئی جائیداد نہ ہو۔ کوئی نوکری یا مستقل ذریعہ آمدن نہ ہوں۔

(ش) ۔ بچہ گائوں کا رہنے والا ہو۔ والدین نیم ہنر مند یا غیر تربیت یافتہ محنت کش طبقے سے تعلق رکھتے ہوں۔ کوئی جائیدا نہ ہو اور ان پڑھ ہوں

(ص) شہری علاقوں کا رہنے والا ہو اور اس کا کچا مکان ہو۔

 

دیگر شرائط

(الف) ۔ ایک گھر سے صرف ایک بچہ ہی داخلے کا مجاز ہوگا۔ البتہ جڑواں بچے داخلے کےحقدار ہیں۔ بشرطیکہ دونوں میرٹ پر پورا اترتے ہوں۔

(ب) عمر کی حد بچوں کے لئے 10 سے 12 سے بچیوں کے لئے 10 سے 13 سال ہے۔

(ج) ۔ والدین / سر پرست اس بات کا مصدقہ / تصدیق شدہ حلف نامہ دیں گے کہ ان کا کوئی بچہ /بچی پہلے سے ہی دانش سکول میں تعلیم حاصل نہیں کر رہا ۔

(د) داخلہ صرف میرٹ کی بنیاد پر ہوگا۔ جس کا تعین تحریر امتحان ، طبی معائنہ ، خاندانی تصدیق اور دانش سکول ایکٹ 2010 میں درج ترجیحات کی بناء پر ہوگا۔

(ر) ۔ ہر سکول میں اپنا خرچہ خوداٹھانے والے سیلف فنانس بچوں کیلئے 10 فیصد کوٹہ مخصوص ہے۔ انہیں 16500 سولہ ہزار پانچ سو روپے ماہانہ فیس اور دیگر اخراجات کی مد میں ادا کرنا ہونگے۔

 

نوٹ:۔

پنجاب بھر سے امید وار درخواستیں ۔ 27 جنوری 2021 تک متعلقہ سکول میں جمع کروا سکتے ہیں۔

کوڈ 19 کی وجہ سے حکومتی اقدامات کے پیش نظر داخلہ ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان بذریعہ اشتہارات اور دانش سکول کی ویب سائٹ کے ذریعے بعد میں کیا جائے گا۔

 

داخلہ برائے دیگر علاقہ جات:۔

دانش سکولوں میں صوبہ سندھ ، صوبہ خیرب پختونخواہ ،بمعہ فاٹا ، صوبہ بلوچستان کے علاوہ دیگر علاقہ جات چولستان ، گلگت بلتستان ، آزاد جموں و کشمیر اور پاٹا ( پنجاب) کے لیے خصوصی نشتیں مختص کی گئی ہیں۔ ان صوبوں اور علاقہ جات کے وہ امیداواران جو اوپر دی گئی شرائط پر پورا اترتے ہیں۔ داخلے کے اہل ہیں۔ ان کے تحریری امتحان کی تاریخ اور امتحانی مرکز کی جگہ کا تعلین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ دوسرے صوبوں کی نشتوں کے امیدواران اپنی درخواستیں 27 جنوری 2021 تک مندرجہ ذیل پتہ پر ارسال کریں۔

بلوچستان  والے دانش سکول فاضل پور ، ضلع راجن پور

آزاد جموں کشمیر والے دانش سکول میلسی ، ضلع وہاڑی

سندھ اور چولستان :۔ دانش سکول رحیم یار خان

خیبر پختونخواہ بمعہ فاٹا والے دانش سکول جنڈ ضلع اٹک

گلگت بلتستان :۔ دانش سکول چشتیاں

پاٹا ( پنجاب) والے دانش سکول ڈی جی خان

 

نوٹ:۔ داخلہ فارم جمع کرواے وقت والدین کے شناختی کارڈ کی کاپیاں (3) عدد بچے کی پاسپورٹ سائیز تصاویر ( 3) سکول چھوڑنے کا سر ٹیفکیٹ اور ب فارم کی کاپی لگانا ضروری ہے۔ امیدواران اپنے کوائف متعلقہ سکول میں درج ذیل پتے پر جمع کرائیں۔

 تمام دانش سکول کے ایڈریس

دانش سکول ( بوائز اینڈ گرلز ) رحیم یار خان

چک نمبر82/پی ، نزد سٹی پلس پیلس روڈ رحیم یار خان

068-5882304

068-5882354

دانش سکول ( بوائز اینڈ گرلز) چشتیاں

9۔ گنجانی بہاولنگر روڈ نزد چشتیاں ، ضلع بہاولنگر

063-2509909

063-2509959

دانش سکول ( بوائز اینڈ گرلز ) حاصل پور

6۔ کلو میٹر بہاولپور روڈ جو ڈیشنل

کمپلیکس حاصل پور ضلع بہاو لپور

062-2733998

دانش سکول ( بوائز ایند گرلز) ہرنومی ( میانوالی)

ہر نولی موڑ تحصیل پپلاں ، ضلع میانوانی

0459-295000

0459-296504

دانش سکول (بوائز ایں گرلز) جنڈ (اٹک)

لنگر سٹاپ جنڈ ، ضلع اٹک

0572-770260

دانش سکول (بوائز اینڈ گرلز ) ڈی جی خان

0642-474911

0642-2474956

دانشن سکول ( برائز اینڈ گرلز ) فاضل پور (راجن پور)

0604-690914

0604-690954

دانش سکول ( برائز اینڈ گرلز ) وہاڑی

067-3368709

067-3368759

 #Daanish #DaanishSchoolJobs #DaanishSchoolAdmission #Admission #Jobs #Online #RaheemYarKhan #HasalPor #Chishtiyan #Mainwali #DGKhan #Attock #RajanPor #Waharri 




Motivations,Information,Knowledge, Tips & Tricks, Solution, Business idea,News,Article,Islamic, Make Money,How to,Urdu/Hindi, top,Successes,SEO,Online Earning

No comments:

Post a Comment