How to Make Low Income More Without Investing - Gul G Computer

For Motivations,Information, Knowledge, Tips & Trick,Solution, and Small Business idea.

test

Wednesday, September 11, 2019

How to Make Low Income More Without Investing

How To Make Low Income more Without investing
کیا آپ اپنی کم آمدنی والی ملازمت سے تنگ ہیں؟


مائیکرو فنانس تھیوری کو سمجھیں۔

ہمار مسئلہ یہ ہے کہ ہمیں سے ہر شخص دنوں میں کروڑ پتی بننا چاہتا ہے۔ ہمارا دوسرا بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہر شخص کروڑ پتی کے اس سفر میں کسی کو شریک نہیں بنانا چاہتا ہے۔ ہم اپنی سہولیت سے زیادہ لوگوں کو دکھا نے یا شو مارنے کے لیے امیر ہونا چاہتے ہیں ۔ اس لئے ہم کبھی امیر نہیں ہو پاتے۔ اب وہ زمانہ نہیں رہا جب باپ دادا کی دولت پر عیش کی جا سکے یا جائیدادوں کے سہارے بڑے کاروبار کئے جا سکتیں۔ ہم سے پہلی نسل جائیدادیں خرچ چکی ہے۔ اب نہ تو وہ زمینیں ہیں جو بیچی جا سکین اور نہ وہ انویسٹمنٹ ہے کہ نسلین بیٹھ کر کھا سکیں۔ اب جو کرنا ہے اس نئی نسل یعنی نوجوانوں کو کرنا ہے۔ اس میں بھی المیہ یہ ہے کہ نوجوانوں کی اکثریت ایسی ذگریاں حاصل کر چکی ہے جو کلر کے لئے  ذیزائن کی گئی تھیں۔ ان ڈگریوں کے بل پر جن ملازمتوں کی تلاش کی جاتی اس سے انسان امیر نہیں ہو سکتا ہے۔
Micro Finance | Jobs | How To | How to make Money | without investment

بس اتنا ہے کہ
یا تو گزارہ ہو سکتا ہے۔ یا اپر مڈل کلاس تک پہنچ جاتا ہے۔ رہی کاروبار کی بات تو یہ دنیا کا بڑا سچ ہے کہ کاروبار بڑی انویسٹمنٹ مانگتا ہے۔ یہاں اکثریت کی حالت یہ ہیے کہ تنخواہ کے بعد یا تو کچھ بچتا نہیں اور اگر بچت ہو ۔ کمیٹیاں ڈالی جائین تب بھی سر مایا اکٹھا نہیں ہو سکتا کہ کوئی اچھا کاروبار شروع کیا جا سکے ۔
کیا آپ اپنی کم آمدنی والی ملازمت سے تنگ ہیں؟
Micro Finance | Jobs | How To | How to make Money | without investment

کامیاب افراد کی زندگی کا لازمی اصول

اس کا حل جدید دنیا مائیکرو فنانس کی صورت بتاتی ہے۔ مائیکرو فنانس کے ساتھ ساتھ جدید دنیا پار ٹنر شپ اور کمپنی کا سابقہ لاحقہ بھی ساتھ لگاتی ہے۔ اب آپ بے روز گار ہیں۔یا ۔ اپنی محدود ملازمت سے تنگ ہیں۔ تو آپ یقینا اپنا کاروبار شروع کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر آپ کے پاس صرف پچاس ہزار ہیں تو آپ اپنے ساتھ اپنے جیسے 4 ،5 دوستوں کو شامل کر یں۔ اس پارٹنر شپ کو ایک نام دیں۔ ایک دکان لیں اور وہاں 30،30 ہزار روپے کے تین فوڈ پوائنٹ بنا لیں۔ جی ہاں آپ یقینا ً دہی بھلے ، فروٹ چات یا شو ارمے کا ٹھیلہ نہیں لگا سکتے ۔ کیونکہ آپ پڑھے لکھے ہیں ڈگری ہولڈر ہیں۔ اور یہ تعلیمی انا آپ کو ایسی ریڑھی لگانے سے روکتی ہے۔ لیکن آپ چاردوستوں کے ساتھ مل کر ایک دکان میں ایسا فوڈ پوائنٹ ضرور بنا سکتے ہیں۔ جہاں دہی بھلے ، فروٹ چاٹ ، شوارما اور بر گر بیک وقت ملتے ہوں۔ جدید دنیا اس کاروباری انداز کو عزت دیتی ہے کیونکہ اب یہ ٹھیلہ نہیں بلکہ فوڈ کارنر ہے۔ یہاں سے اصل سفر شروع ہوتا ہے۔ آپ کی دکان کا کرایہ چار حصوں میں تقسیم ہو گا۔ جو کسی بھی دکان کے باہر ایک ٹھیلہ لگانے کے ماہانہ اخراجات سے کم ہے۔ آپ اپنا اپان کام چلائین یا چار ٹھیلوں کو ایک دکان میں مشترکہ سر مایا کے تحت چلائین یہ آپ کی مرضی لیکن اب آپ اپنا کاروبار مہذب انداز مین شروع کر چکے ہیں۔ اس کی پبلسٹی اور دیگر اخراجات بھی چار حصوں میں تقسیم ہوں گے ۔ یہاں سے قدم جمانے کے بعد آپ اپنی قابلیت کا امتحان شروع ہوتا ہے۔ چاہیں تو یہاں تک محدود رہیں چاہیں تو اسی نام کو برانڈ بنائیں اور کاروبار کو بڑھاتے جائیں۔ اسی طرح آپ ایک لاکھ ، دو لاکھ سے بھی دوستوں کے اشتراک سے کوئی اور کاروبار بھی شروع کر سکتے ہیں۔ مائیکرو فنانس ہمیں یہی طریقے سکھاتا ہے۔ کہ کم سرمایا کے ساتھ رونے پیٹنے کی بجائے اپنے جیسے دوستوں کو ساتھ ملا کر چھوٹے پیمانے پر کمپنی بنائیں اور پھر آگے کا سفر شروع کر دیں۔
Micro Finance | Jobs | How To | How to make Money | without investment

What is a Business Partnership 

A specific kind of legal relationship
Business partnerships are formed by the agreement between two or more individuals to carry on a business as co-owners
Types of partnerships and levels of involvement vary
Micro Finance | Jobs | How To | How to make Money | without investment

اپنے کاروبار کے متعلق لوگوں کو آگاہ کریں۔

آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ بعض مین شاہرائوں پر 5 ، 5 فوڈ کارنرہوتی ہیں۔ لیکن کسی ایک فوڈ شاپ ، شوارما شاپ بر گر شاپ پر بہت زیادہ رش ہوتا ہے۔ لوگوں کا ہجوم ہوتا ہے۔ اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے۔ حتی کے جیسا معیار وہ دے رہے ہوتے ہین شاہد اس سے اچھا معیار کسی اور شاپ پر ہو ۔ لیکن لوگوںکا ہجوم صرف ایک شاپ پر ہوتا ہے۔ اس کی مین وجہ صرف اتنی ہوتی ہے کہ وہ لوگوں کو آگاہ کرتے ہیں جس وجہ سے لوگوں کا ہجوم ان کی شاپ پر زیادہ ہوتا ہے۔ آپ معیار کھانے کا معار اچھا کریں۔ سروس اچھی دیں۔ کسٹمر سے اچھے طریقے سے بات چیت کریں۔ تو یقنا وہ کسمٹر آگے دس لوگوں کو آپ کی شاپ کا بتائے گا۔ جس وجہ سے آپ کے کاروبار میں بڑ ھوتری ہو تی ۔

زندہ رہنے کے لیے سانس کی ضرورت ہوتی ہے

اسی طرح کاروبار کو بڑھانے کے لیے ایڈور ٹائز منٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ میں اکثر کہتا ہوں کہ آپ اگر روزہ 1 گھنٹہ ٹیلی ویژن نشریات دیکھیں تو آپ کو نیٹ ورک کمپنیوں کے مختلف اشتہارات ہر وقت چلتے نظر آئیں گے ۔ ہر روز وہ کوئی نئے پیکچ دے رہے ہوتے ہین حتی کہ وہ اس اشتہارات سے پہلے بھی اچھی کمائی کر رہے ہوتے ہیں۔ دن میں ہزاروں لاکھوں افراد موبائل سم پر لوڈ کرواتے ہیں۔ پیکج لگواتے ہیں۔ لیکن پھر بھی یہ کمپنیاں ہر روز نئے نئے پیکج دے رہی ہوتی ہے۔ کیوں؟ کیونکہ یہ دور مقابلے کا دور ہے۔ اگر اس میں آپ لوگوں کی نظروں میں نہیں آئیں گے تو آپ گم ہو جائیں گے۔اس لیے ہر وقت لوگوں کی نظروں میں رہیں لوگوں کو اپنے کاروبار کے بارے میں بتائیں ۔ اشہتارات لگوائیں۔ آگاہ کریں۔ اشتہار چائے دیوار پر لگائیں یا فیس بک ، کسی بھی سوشل میڈیا پر لگائیں لیکن لوگوں کو بتائیں ضرور ہر روز ہر ہفتے ، ہر مہینے کسی نئے انداز میں لوگوں کو اپنے کاروبار کے بارے میں بتائیں۔

پیکج فراہم کیجئے۔

اپ کا جنتا کم ریٹ ہو گا اتنا زیادہ لوگ آپ کے قریب ہونگے۔ کیونکہ اس مہنگائی کے دور میں لوگ مہنگائی اور اخراجات سے بچنے کے لیے سستا سامان ڈھونڈتے ہیں۔ مارکیٹ سے کم ریٹ پر اپنے سامان کو بیچیں۔ آپ کا کاروبار بہت جلد بوسٹ کرے گا۔
ممکن ہو تو مائیکرو فنانس پر عمل  کرین۔ بے روزگاری ، کم آمدنی اور دوسروں کی ملازمت سے یہ کام زیادہ بہتر ہے۔ فرق صرف پہلا قدم اٹھانے کا ہے۔ اور ہاں ! ممکن ہے اآپ کا رزق بندھا ہو۔ ممکن ہے کسی نے جادو بھی کروا رکھا ہو ۔ ممکن ہے آپ کا رزق کم لکھا ہون۔ ممکن ہے ایسی کئی باتوں پر آپ یقین بھی رکھتے ہوں۔ لیکن جب حصہ دار زیادہ ہوں۔ جب کئی لوگوں کا رزق سانجھا ہوتو رزق بڑھ جاتا ہے۔ کیونکہ ممکن ہے آپ کا رزق بندھا ہو۔ یا آپ کے رزق پر جادو ہو لیکن آپکے پارٹنر کے کاروبار نے عروج پر جانا ہو۔ سو جہاں دولت بانٹی جاتی ہے۔ جہاں کئی لوگوں کے ساتھ رکھا جاتا ہے۔ وہاں برکت لازم ہو جاتی ہے۔
Micro Finance | Jobs | How To | How to make Money | without investment

How to | Make | Low | Income | More | Without | Investing | Investment | Role of Micro Finance | Microfiance Schemes | With out  investing | Free Money | Free ideas | Youtube | Blogger 

No comments:

Post a Comment