Pakistan Armed Forces Budget | Budget for Pakistan Army | World Army Budget - Gul G Computer

For Motivations,Information, Knowledge, Tips & Trick,Solution, and Small Business idea.

test

Thursday, July 12, 2018

Pakistan Armed Forces Budget | Budget for Pakistan Army | World Army Budget


اس قسم کے جملے آپ اکثر سنتے ہونگے کہ
Light Weapon | Pakistan Army | Pakistan Armed Forces | Commando

پاک فوج ملک کا سارا بجٹ کھا جاتی ہے۔ یا 80فیصد بجٹ کھا جاتی ہے جس کی وجہ سے پاکستان ترقی نہیں کر رہا ہے۔ وغیرہ وغیرہ
آج زرا اس بارے میں بات کرتے یں کہ در حقیقت پاک فوج کتنا بجت کھا تی ہے۔ اور اس معاملے  میں دنیا کی دیگر افواج کا کیا حال ہے۔
اس بار کل 59 کھرب روپے کا بجٹ پیش کیا گیا جس میں سے پاک فوج کا حصہ تقریبا 11 کھرب رکھا گیا ۔ یہ کل بجٹ کا تقریبا 18فیصد بنتا ہے۔ نہ کی 80 فیصد یا 70 فیصد اور دوسری بات کیا آپ جانتے ہیں کہ پاک فوج دنیا میں کم ترین پیسے لینے والی افواج میں سے ایک ہے؟ پاکستان اپنی ایک مخصوص اسلامک آئیڈالوجی اور نہایت اہم سٹریٹیجک لوکیشن کی وجہ سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ دشمن رکھنے والا ملک ہے۔ پاکستان کے وجود کو ختم کرنا یا کم از کم اس کی دفاعی طاقت توڑنا اس وقت دنیا کے چند طاقتور ترین ممالک کا مشترکہ ایجنڈا اور مفاد ہے۔ جن میں انڈیا امریکہ اور اسرائیل سر فہرست ہین اور پھر انکے اتحادی یعنی نیٹو اور افغانستان جیسے مسلم ممالک بھی ۔ اس کا نتیجہ ہے کہ اس وقت پاکستان کی 3600 کلو میٹر سرحد جنگی لحاظ سے ایکٹیور ہے۔ جو پاکستان کو دنیا میں سب سے بڑی جنگی ایکٹیور سرحد رکھنے والا ملک بناتی ہے۔ پاکستان اس وقت دنیا میں سب سے بڑی پراکسی وارز کے نشانے پر ہے۔ پاکستان کا رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ بلوچستان جسکا کل رقبہ تقریبا آدھے پاکستان کے برابر ہے حالت جنگ میں ہے۔ کراچی جو آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے حالت جنگ میں ہے اور وہاں دہشت گردوں کے خلاف ایک مستقل آپریشن جاری ہے۔ اور کراچی شہر کو تباہ کرنے میں مختلف سیاسی جماعتوں کا ہاتھ ہے۔ کیونکہ وہ اپنے اثرورسوخ کو مضبوط کرنے کے لیے دنگے فساد کرتے ہیں اورانکو مکمل سپورٹ انڈیا کی طرف سے ہوتی ہے۔ پاکستان کے شمال میں واقعہ پورا قبائیلی علاقہ جو جنگی لحاظ سے دنیا کا مشکل ترین خطہ سمجھا جاتا  ہے حالت جنگ میں ہے۔ اور وہاں پر بھی مکمل دہشت گردی انڈیا کی طرف سے ہورہی ہے ۔ جوکہ سیاسی بنا پر ہوتی ہے۔ وہ لوگ جو پاکستان کی ترقی مین خاصی رکاوٹ ہیں ان میں بڑی بڑی سیاسی جماعتیں شامل ہیں۔ ملوث ہیں۔ اور اس کے علاقہ وہاں ہماری کم از کم دو لاکھ آرمی دہشت گردوں سے بر سر پیکار ہے۔ آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ پاکستان کی دفاعی ضروریات کس نوعیت کی ہونی چاہیں ۔ لیکن کن طور پر دنیا کی 5  ویں بڑی آرمی ( پاک فوج ) اخرجات کے لحاظ سے دنیا میں 21 ویں نمبر پر ہے۔ یہ خیال رہے کہ پاکستان کا بہت بڑا ایٹیماور میزائل پروگرام بھی ان اخراجات کا حصہ ہے۔ ڈالرز میں پاک فوج کا بجٹ 9.8 ارب ڈالتر بنتا ہے جبکہ پاکستان کو بار بار جنگ کی دھمکیاں دینے والے امریکہ کا دفاعی بجٹ 611 ارب ڈالر ہے۔ پاکستان کے ازلی دشمن اندیا کا دفاعی بجت 56 ارب ڈالر ہے۔ جس میں نریندر مودی نے مزید اضافے کا اعلان کیا ہے۔ چین کے دفاعی اخراجات 215 ارب ڈالر ہیں۔ پاکستان سے اپنے دفاع کے لیے مدد طلب کرنے والے سعودی عرب کے دفاعی اخراجات 64 ارب ڈالر ہیں۔ پاکستان سے اپراکسی جنگ میں  شکست کھانے والے روس کے دفاعی اخراجات 70 ارب ڈالر ہیں۔ لاکھ آبادی والے اسرائیل کے دفاعی اخراجات 18 ارب ڈالر ہیں۔ 85 ایران کا دفاعی بجٹ 13 ارب ڈالر ہے۔ متحدہ عرب امارات سمیت کو لمبیا ، سنگا پور ، تائیوان ،چلی اور ناروے جیسے ملک کے ملٹری اخراجات بھی پاکستان سے زیادہ ہیں۔ پاک فوج کا فی کس خرچہ دنیا میں سب سے کم ہے ۔ اس کے لیے ذرا یہ موازنہ ملاحطہ کیجئے ۔
دنیا کے چند اہم ممالک کا فوج پر فی کس خرچی
امریکہ ، 409،596 ڈالر
برطانیہ ۔ 314،105 ڈالر
سعودی عرب ۔ 272،805 ڈالر
اسرائیل ۔ 100،849 ڈالر
چین ۔ 92،456 ڈالر
روس ۔ 81،893 ڈالر
افغانستان ۔ 59،487ڈالر
انڈیا ۔ 42،188 ڈالر
ترکی ۔ 36،819 ڈالر
ایران ۔ 518،23 ڈالر
بنگلہ دیش ۔ 17،597 ڈالر
اور پاکستان ۔ 13،513 ڈالر
دنیا میں کم ترین پیسے لینے والی اس پاک فوج نے اپنے محدود سے وسائل میں امریکہ ، روس ، انڈیا ، اور اسرائیل جیسی طاقتوں سے ٹکر لے رکھی ہے۔ اسی بجٹ میں یہ آئی ڈی پیز بھی سنبھالتی ہے۔ وزیر ستان اور بلوچستان میں تعمیر نو کے کام بھی کر رہی ہے۔ اور پاک افغان سرحد پر باڑ بھی لگا رہی ہے۔ پاک فوج دنیا میں سب 
سے زیادہ جانیں دینے والے والی فوج بن چکی ہے۔
حضور پر نور صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وااصحابہ وسلم  کے گھر میں اکثر کھانے کو کچھ نہ ہوتا تھا ۔ جس دن فوت ہوئے گھر میں دیا روشن کرنے کے لیے تیل تک نہیں تھا لیکن گھر کی دیواروں پر 9 تلواریں لٹک رہی تھیں۔ پاکستان کے بے پناہ وسائل کا استحصال کرنے والے اور بے انتہا لوٹ مار  کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو برباد کر دینے والے اکثر سیاست دان پاکستان کے تمام مسائل کا حل یہ سمھتے ہیں کہ دفاعی اخراجات کم کرں۔ اوپر میں نے جن مماک کا ذکر کیا ان میں سے کوئی ایک بھی اپنے دفاع پر سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار نہیں نہ وہاں دفاعی اخراجات کے خلاف کوئی آواز اٹھتی ہے۔ حالانکہ ان میں سے کئی ممالک ایسے ہیں جن کو کہیں کسی بھی جنگ کا سامنا نہیں۔ جنگ اور امن کی حالت میں پاک فوج کی قربانیاں سب کے سامنے ہیں۔ اگر یہ کہا جائے کہ پاک فوج کو دیا جانے والا بجٹ واحد بجٹ ہے جو بلکل صحیح جگہ پر خرچ ہوتا ہے تو غلط نہ ہوگا ۔ ان سارے حقائق کے پیش نطر اب یہ فیصلہ آپ کرین کہ پاکستان کے دفاعی اخراجات پر اعتراض 
کرنے والے لوگ کون ہیں ؟ ؟
Light Weapon | Pakistan Army | Pakistan Armed Forces | Commando

نادان دوست یا دانا دشمن


Motivations,Information,Knowledge, Tips & Tricks, Solution, Business idea,News,Article,Islamic, Make Money,How to,Urdu/Hindi, top,Successes,SEO,Online Earning

No comments:

Post a Comment