Zaiton ke tail ke faide |olive oil benefits in Urdu - Gul G Computer

For Motivations,Information, Knowledge, Tips & Trick,Solution, and Small Business idea.

test

Sunday, May 20, 2018

Zaiton ke tail ke faide |olive oil benefits in Urdu

Zaiton ke tail ke faide |Olive oil benefits in Urdu
Zaitoon Oil ke Fawaid In Urdu Zaitoon ke tail ke fayda
Zaitoon | Faide | Desi Nuskhajat |Desi Ilaj | Harbal  | Jari Boti

طاقت کا لازوال نسخہ زیتون کے تیل  کو صبح بہار منہ  اسطرح استعمال کریں اور زندگی کی بہاریں لوٹیں
زتیون کا تیل صحت کے لیے بہت فائدہ مند مانا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے اس میں موجود فیٹی ایسڈز ، وٹامنز اور دیگر اجزا شامل ہیں۔ مگر کیا آپ جانتے ہٰن کہ اسے پینابھی صحت کے لیے فوائد  کا حامل ہوتا ہے؟ در حقیقت خالی پیٹ ایک کھانے کے چمچ زیتون کے تیل کو پینا اتنے فوائد کا حامل ہوتا ہے کہ جان کر دنگ رہ جائیں گے۔
توند سے نجاب ۔
زیتون کے تیل میں فیٹی ایسڈز کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو کہ زیادہ کھانے سے روکتی ہے۔ جس کے نتیجے میں یہ گھی کا بہترین متبادل تو ہے ہی تاہم اسے خالی پیٹ بہ کم عرصے میں توند کو گھٹنے مین مدد دیتا ہے۔
آنتوں کو ٹھیک کرے۔
خالی پیٹ زیتون کے تیل ایک چمچ پینا ان خلیات کو نقصان سے بچاتا ہے جو کینسر کا باعث بن سکتے ہیں۔ اس طرح یہ آنتوں کے نظام کو ٹھیک کر کے قبض سے نجات دلانے میں مدد گارثابت ہو تا ہے۔
جلد ، بال ، ناخن اور ہڈیوں کو بہتر بنائے۔
زیتون کا تیل جلد، ناخنوں اور بالوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ یہ ان کی ملائمت واپس لانے کے ساتھ نقصانات کی مرمت کرتا ہے۔ ان کی نمی نحال کرتا ہے۔ جبکہ بالوں کی نشوو نما کو بھی بڑھاتا ہے۔ ویسے تو اسے ہیئر یا اسکن ماسک کی شکل میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مگر اسے پینا زیادہ مدد گار ثابت ہوتا ہے۔
جگر کی صفائی
جسمانی افعال کے لیے جگر کی بہت اہمیت ہے یہ اندرونی نظام کی صفائی کرتا ہے۔ مگر زہریلے مواد کی صفائی کے لیے ہمیں بھی کوشش کرنا ہوتی ہے۔ اور ایسا زیتون کے تیل سے ممکن ہے۔ بہترین نتائج کے لیے دو کھانے کے چمچ زیتون کے تیل کو تھوڑی مقدار مین لیموں کے عرق میں ملا کر پی لیں۔
جسمانی دفاعی نظام بہتر بانئیں
اس میں موجود فیٹی ایسڈز جسمانی دفاعی نظام کے مختلف افعال کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہین۔ جس کے نتیجے میں مختلف موسمی امراض سے بچنا آسان ہو جاتا ہے۔
دل کو تحفظ دے۔
کولیسٹرول کی دو اقسام ہوتی ہیں ۔ ایک ایل ڈی ایل ( نقصان دہ) اور دوسری ایچ ڈی ایل ( فائدہ مند) ، امراض قلب سے بچنے کے لیے ایل ڈی ایل کی سطح کو کم رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ جبکہ دوسری کی سطح بڑھتی رہتی ہے۔ اس کا ایک ذریعہ زیتون کا تیل  ، سبزیاں ، پھل اورا جناس پر مشتمل غذا کا استعمال ہے۔
جسمانی ورم کم کرے
زیتون کا تیل جسمانی ورم میں کمی کے لیے درد کش ادویات کی طرح ہی کام کرتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق کچھ کھانے کے چمچ زیتون کا تیل کسی درد کش دوا جتنا اثر رکھتا ہے۔ اور یہ قدرتی علاج ہے جس کا کوئی نقصان نہیں۔
بلڈ شوگر کنٹرول کرے۔
زیتون کا تیل کولیسٹرول اور گلو کوز لیول کو موثر طریقے سے کم کرتا ہے۔ اس لیے اسے ذیابطیس کے خلاف فائدہ مند مانا جاتا ہے۔ جبکہ خون کی شریانوں کے مسائل سے بھی بچاتا ہے۔
دماغ کو تحفظ دے۔
زیتوں کا تیل دماغ کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ جسے بہت زیادہ آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے۔ جس کی کمی مضر  صحت فری ریٹیکلز کی مقدار بڑھاتی ہے جو کہ وقت گزرنے کے ساتھ الزائمر اور دفاغی تنزلی کا باعث بن سکتا ہے۔






Motivations,Information,Knowledge, Tips & Tricks, Solution, Business idea,News,Article,Islamic, Make Money,How to,Urdu/Hindi, top,Successes,SEO,Online Earning

No comments:

Post a Comment